Kamran Ali kazmi
Surankote
سرنکوٹ میں شری کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر انجمن انصارالمہدی سرنکوٹ کے اراکین کی جانب سے سبیل امام حسین علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا ۔ سبیل میں شرکاء جھانکی کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے لئے بھی پانی،شربت اور جوس کا انتظام تھا ۔
یہ سبیل سانگلہ پارکنگ سرنکوٹ پر لگائی گئی ۔ جنم اشٹمی جھانکی کو سبیل کے سامنے روک کر شرکاء کی خدمت میں مشروبات پیش کئے گئے ۔اسی دوران جھانکی کو خطاب کرتے ہوئے ہوئے انجمنِ انصار المہدی سرنکوٹ کے صدر سید ناصر حسین جعفری صاحب نے ہندو برادری کو جنم اشٹمی کے موقع پر مبارکباد پیش کی،انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام اور ہندوستان کا عشق کا رشتہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام محسن انسانیت ہیں۔کربلا میں امام حسین علیہ السلام پر پانی بند تھا اس لیے حسینی پوری دنیا میں بنام حسین سبیل کا اہتمام کرتے ہیں ۔ جھانکی انتظامیہ نے خصوصی طور پر اراکین انجمن انصارالمہدی سرنکوٹ کا شکریہ ادا کیا اور یہ کہا کہ ہندو مسلم اتحاد کی یہ ایک اعلیٰ مثال ہے ۔