Monday, May 19, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

جموں وکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شہید اہلکاروں کی یاد میں سرینگر میں ‘‘گورو ستمب ’’قائم کرنے کا فیصلہ

Gadyal Desk by Gadyal Desk
15/08/2022
A A
جموں وکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شہید اہلکاروں کی یاد میں سرینگر میں ‘‘گورو ستمب ’’قائم کرنے کا فیصلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

Sakeena Masood inaugurates, addresses National Academia Industry Conclave 4.0 at IUST

Sakeena Itoo conducts extensive tour of DH Pora Constituency

19/05/2025

Power Shutdown

19/05/2025

(گھڑیال نیوز ڈیسک (ارشد رسول
جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ یوٹی میں وطن پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہید فوجی نوجوانوں کی یاد میں شہید سمارگ یعنی گورو ستمب قائم کیا جارہا ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا اقدام ہے جس کے ذریعے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔گورو ستمب یعنی شہید سمارگ اُن شہید اہلکاروں کی یاد میں قائم کیا جارہا ہے جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کی خاطر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کیں۔ یوم آزادی کے موقع پر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی نے اپنی حکومت کی کامیابیوں کے بارے میں اعداد وشمار ظاہر کئے لیکن جن اہم حصولیابیوں کے بارے میں ایل جی منوج سنہا نے بات کی اُن میں جموں وکشمیر کی مجموعی صورتحال ، یہاں کی سیکورٹی صورتحال ، سیاحوں کی ریکارڈ توڑ آمد اور اسکولوں ، کالجوں اور دوسرے اہم اداروں کے نام فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے سیکورٹی فورسز اہلکاروں کے نام کرنا قابل ذکر ہے۔ اس بات میں کوئی دورائی نہیں کہ پچھلے تین برسوں کے دوران وادی کشمیر میں ہر ایک شعبے نے ترقی کی ۔ ملی ٹینسی کا گراف کافی نیچے آیا اور سب سے اہم لوگوں نے آزاد فضاؤں میں سانس لی۔ آزادی کے 75سال پورے ہونے کے موقع پر ہر گھر ترنگا مہم جو پورے بھارت میں شروع کی گئی اس کے کشمیر میں مثبت نتائج سامنے آئے۔ وادی کشمیر کا شائد ہی کوئی ایسا علاقہ ہو جہاں پر لوگوں نے ترنگے نہ لہرائے ہوں یہاں تک کہ سابق ملی ٹینٹوں کے اہل خانہ ، گرفتار دہشت گردوں کے لواحقین نے اپنے رہائشی مکانوں اور صحنوں میں ترنگے لہرا کر وطن سے محبت کا پیغام دیا۔ امسال پوری وادی میں ہر گھر ترنگا مہم کے دوران لاکھوں لوگوں نے شرکت کرکے بھارت کے ساتھ اپنی وابستگی جتائی ہے۔ اس وقت پوری وادی میں ترنگوں کی بہار ہے اور قریہ قریہ اور ہر گاوں اور قصبے میں ترنگے آویزاں ہے یہ سب کچھ موجودہ ایل جی منوج سنہا کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے ہی ممکن ہو پایا ہے۔ امسال تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا جب چودہ اگست کے موقع پر کسی بھی جگہ پٹاخے نہیں چھوڑے گئے کیونکہ ایسے لوگوں کو پہلے ہی سیکورٹی فورسز نے یا تو حراست میں لے لیا یا اُن کی کونسلنگ کی گئی اس طرح سے لوگوں کو بہکانے والے عناصر کے خلاف لگام لگا کر وادی کشمیر میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہے۔ منوج سنہا نے اپنی تقریر میں اسکولوں اور کالجوں کا نام تبدیل کرکے شہداء کے نام پر کرنے کا بھی ذکر کیا۔ دراصل جموں وکشمیر انتظامیہ نے گزشتہ روز ہی حکم نامہ جاری کیا جس کے تحت اسکولوں ، کالجوں اور سرکاری عمارتوں کے نام فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے نام پر کئے ۔ یہاں تک سماجی شخصیات جنہیں بے دردی کے ساتھ ملی ٹینٹوں نے قتل کیا متعد د اسکولوں کے نام اُن کے نام سے موسوم کئے گئے۔ آزاد ہندوستان کے اس امر ت کال میں جموں وکشمیر ایک نئی بلندی کو چھو رہا ہے اور یہ سب کچھ منوج سنہا کی ذاتی کاوشوں کے نتیجے میں ہی ہو رہا ہے۔ ایک مضبوط ، پُر امن اور خوشحال یونین ٹریٹری مسلسل تین برسسوں میں تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے جس کی تاریخ میں کئی مثال نہیں ملتی ۔ رشوت خوری پر بھی منوج سنہا نے بات کی اور کہاکہ جموں وکشمیر مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اُبھر رہا ہے۔ موجودہ انتظامیہ نے گذشتہ دو برسوں میں حکومت نے ان علاقوں کو ترقی دینے کی کوشش کی ہے جو اَب تک نظر انداز کئے گئے تھے۔ دَلتوں ، قبائلیوں اور سماجی و اِقتصادی طور پر پسماندہ طبقات نے مساوی حکمرانی کے نظام سے فائدہ اُٹھایا ہے ۔ اِسی طرح جموں و کشمیر یوٹی کی خواتین نے بھی فائدہ اُٹھایا ہے ۔ یونین ٹیریٹری نے کاروبار ، معیشت ، تعلیم ،ثقافت اور کھیل میدان میں کامیابی کے نئے اُفق حاصل کئے ہیں۔ایل جی انتظامیہ نے گزشتہ تین برسوں کے دوران تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کی خاطر بھی زمینی سطح پر کام کیا اور ابتک تقریباً تیس ہزار نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کی گئیں۔ الغرض ایل جی منوج سنہا نے پچھلے تین برسوں کے دوران حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں کی عمل آوری اور سیکورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کیں۔ حقیقت یہی ہے کہ جب سے ایل جی منوج سنہا نے اقتدار سنبھالا جموں وکشمیر میں صحیح معنوں میں حالات بہتر ہوئے ہیں۔ پچھلی حکومتوں نے حالات کی بہتری کے لئے کچھ بھی نہیں کیا لیکن موجودہ انتظامیہ جو کہا اُس کو کرکے بھی دکھایا ہے جس وجہ سے آج وادی کشمیر میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہے اور اگر یہی صورتحال رہی تو آنے والے وقت میں کشمیر بھارت کی سبھی ریاستوں میں ہر شعبے میں آگے جائیں گی ۔ جموں وکشمیر کے عوام امن و امان کے خواہاں ہے اور اُمید کی جاسکتی ہے کہ آگے بھی وہ اسی مشن پر کاربند رہیں گے۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے 75 واں یوم آزادی منایا، ڈائریکٹر نے ترنگا لہرایا

Next Post

Epaper 16/08/2022

Related Posts

Sakeena Masood inaugurates, addresses National Academia Industry Conclave 4.0 at IUST
Kashmir

Sakeena Itoo conducts extensive tour of DH Pora Constituency

by Gadyal Desk
19/05/2025
0

KULGAM: Minister for Health and Medical Education, Social Welfare and Education, Sakeena Itoo, conducted an extensive tour of several areas...

Read more

Power Shutdown

19/05/2025
“We the Kashmir” Foundation Organises Mental Health Counselling Session at Orphanage in Pazalpora Bijbehara

“We the Kashmir” Foundation Organises Mental Health Counselling Session at Orphanage in Pazalpora Bijbehara

18/05/2025
Kashmir Apple Industry Sees Potential Turning Point as Boycott of Turkish Apples Gains Momentum: SBSP

Kashmir Apple Industry Sees Potential Turning Point as Boycott of Turkish Apples Gains Momentum: SBSP

18/05/2025

No report of any ceasefire violation in JK: Omar Abdullah

18/05/2025
Next Post
Epaper 16/08/2022

Epaper 16/08/2022

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.