ہندواڑہ میں اے ڈی سی، سوگام میں ایس ڈی ایم
بٹ مظفر
کپواڑہ، 26 جون: ضلع انتظامیہ کپواڑہ نے آج کپواڑہ، ہندواڑہ اور سوگام میں منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منانے کے لیے بائیک ریلیوں کا انعقاد کیا۔
مین بائیک ریلی کو ڈپٹی کمشنر کپواڑہ خالد جہانگیر نے ڈی سی آفس کے احاطے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ، غلام نبی بھٹ، نوڈل آفیسر/ڈی ایس ڈبلیو او، اے آر ٹی او، ڈی وائی ایس او، ڈی آئی او کپواڑہ اور دیگر متعلقہ افسران اور عملے کی موجودگی میں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
بائیک ریلی ڈی سی آفس کپواڑہ سے شروع ہوئی، کپواڑہ سوپور نیشنل ہائی وے سے ہوتی ہوئی ڈرگمولہ تک گئی، واپس کپواڑہ بازار پہنچ کر ڈگری کالج کپواڑہ میں اختتام پذیر ہوئی۔
موٹر سائیکل سوار سفید قمیضوں میں ملبوس تھے جن پر نعرے درج تھے کہ ’منشیات کو نہیں‘
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل ریلیوں اور دیگر پروگراموں کے انعقاد کا مقصد منشیات کے مضر اثرات اور اس کے استعمال سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔