محمد ادریس
بڈگام کے سب سے بڑے بزنس ہب ماگام میں ٹریڈ یونین کے انتخابات آج جمہوری طرز عمل پر منعقد ہوئے۔ ووٹنگ صبح دس بجے سے شروع ہوئی شام چار بجے اختتام پزیر ہوئی۔ ماگام ٹریڈ یونین کے صدارتی انتخاب کے لیے دو امیدوار میدان میں تھے جن میں محمد اشرف نے جیت درج کی۔جنرل سیکریٹری عہدے کے لئے اعجاز عبداللہ نے جیت درج کی۔ ووٹوں کی گنتی ایس ڈی ایم بیروہ، ایس ڈی پی او ماگام، تحصیلدار ماگام اور دیگر افسران کی موجودگی میں ہوئی۔محمد اشرف نے صدارتی امیدوار کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ بزنس،معیشت اور دوسرے درپیش مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ماگام کی تاجر برادری نے مبارکباد پیش کی۔