گھڑیال نیوز ڈیسک
جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے ، لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر موجودہ ایل جی انتظامیہ جس طرح سے سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اُس کی نظیر ملنا مشکل ہے۔ ایل جی انتظامیہ کی ذاتی کاوشوں کے نتیجے میں اس وقت جموں وکشمیر میں تعمیرو ترقی کے کام بڑے پیمانے پر شروع کئے گئے ہیں جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ موجودہ سرکار لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور لوگ بھی اب اس کا اعتراف کر رہے ہیں کہ سابقہ حکومتوں میں اتنے کام نہیں ہو پائے تھے جتنے موجودہ ایل کی وقت میں ہوئے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورجر منوج سنہا نے جب سے جموں وکشمیر میں بطور ایل جی اقتدار سنبھال ہر طرف تعمیر وترقی کا انقلاب آیا اور یہ کہ امن و امان کی فضا بھی قائم ہوئی جس وجہ سے آج لوگ آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ سابقہ حکومتوں کی جانب سے صرف دعوئے اور وعدئے کئے گئے لیکن موجودہ انتظامیہ نے جو کہا اُس پر عملدرآمد بھی کرایا ۔ آج جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا بھر پور موقع فراہم کیا جارہا ہے ، سپورٹس سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کی وجہ سے آج آئی پی ایل اور مختلف سپورٹس سرگرمیوں میں جموں وکشمیر کے نوجوان اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ سا بقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ہی جموں وکشمیر کا بیڑا غرق ہوا اور یہاں کے نوجوان بندوق اُٹھانے پر مجبور ہوئے لیکن موجودہ ایل جی انتظامیہ نے سب سے پہلے نوجوانوں کی طرف ہی توجہ مبذول کی اور اُنہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ہنروں کو پرکھنے کی خاطر بھر پور موقع فراہم کیا ۔ سپورٹس کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت موسیقی کی طرف بھی توجہ مبذول کر رہی ہیں اور آج جموں وکشمیر کے نوجوان اپنی موسیقی سے پورے ملک کے لوگوں کو محذوز کر رہے ہیں۔ کسی بھی قوم کا دارومدار نوجوانوں سے جڑا ہوا ہے اگر نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جائے تو وہ قوم ترقیوں کی بلندیوں کو چھوتی ہے لیکن اگر نوجوانوں کو پشتہ بہ دیوار کیا جائے تو وہ قوم کھبی بھی ترقی نہیں کر پائے گی۔ سابقہ حکومتوں نے یہاں کے نوجوانوں کو پشتہ بہ دیوار کیا تاکہ وہ ہمیشہ کیلئے اقتدار پر جلوئے افروز ہو سکے ۔ یہاں کے نوجوانوں کو الیکشن سے دور رکھا گیا تاکہ ایسے سیاستدان خاندانی سیاست کرکے ہمیشہ کے لئے اقتدار کی مسند پر جلوئے افروز ہو سکے اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جب نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع ہی فراہم نہیں کیا گیا توانہوں نے تشدد کا راستہ اختیار کیا جس وجہ سے پچھلے تیس سالوں کے دوران یہاں پر قتل و غارت گری کا بازار گرم ہوا اور مذکورہ حکمران آزاد فضاوں میں کرسی کے مزے لوٹتے رہے اور خراب حالات کی آڑ میں تعمیر وترقی کے حوالے سے جو پیسے جموں وکشمیر کو مرکز سے ملے انہیں اپنے عیش و عشرتوں پر خرچ کیا گیا ۔ نوجوانوں کو پشتہ بہ دیوار کرنے سے سابقہ حکومتو ں نے سرکاری نوکریاں بھی اپنے رشتہ داروں اور کارکنوں کو فراہم کی اور یہاں کے نوجوانوں کو نوکریوں سے پرے رکھنے کی بھر پور کوشش کی گئی ۔ لیکن موجودہ ایل جی منوج سنہا نے یہاں کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا بھر پور موقع فراہم کیا اور اُنہیں ملکی اور بین الاقومی سطح پر اپنے جواہر دکھانے کے حوالے سے اُن کی بھر پور رہنمائی کی ۔ موجودہ سرکار کی ان ہی کاوشوں کے نتیجے میں آج جموں وکشمیر کے لوگ ایل جی انتظامیہ سے خوش نظر آرہے ہیں اور انتظامیہ کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ ایل جی انتظامیہ نے پچھلے ایک سال کے دوران بیس ہزار کے قریب نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کیں اور اس ضمن میں صاف شفاف طریقے سے بھرتی ایجنسیوں نے امتحانات بھی منعقد کرائے جس وجہ سے آج بیس ہزار خاندانوں میں خوشی کی لہر ہے ۔الغرض موجودہ انتظامیہ کی جانب سے پچھلے دو سالوں کے دوران جتنے بھی فیصلے لئے گئے وہ عوامی توقعات کے برعکس رہے ہیں اور آج جموں وکشمیر کے لوگ بہ بانگ دہل اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ ایل جی منوج سنہا کی سربراہی میں انتظامیہ نے صحیح معنوں میں یہاں امن و امان کے خواب کو شرمندہ تعبیرکرایا ہے جس کے لئے منوج سنہا کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔
Dy CM flags off bus service from Jammu to Kalasara via Sunderbani
JAMMU: Acting promptly over the long pending demand of people living in far flung area of village Kalasara regarding transport...
Read more