ضلع گاندرب
جموں کشمیراپنی پارٹی کے لیڈر اور سماجی کارکن محمد امین شاہ نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور مقامی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ضلع گاندربل کے ہر بلاک میں مقامی بچوں کو کھیل کود جاری رکھنے کیلئے سپورٹس گراونڈوں کی تعمیر کا کام فوری طور ہاتھ میں لیا جائے تاکہ ضلع کے بچے کھیل سرگرمیاں جاری رکھیں گے ۔گذشتہ سال نومبر میں ریاست کے ایل جی صاحب نے گاندربل کے دورے کے دوران ایک تقریب میں کہا کہ جموں کشمیر کے ہر ایک بلاک میں ایک ایک سپورٹس گراونڈ تعمیر کیا جائے گا ۔شاہ نے کہا کہ اس اعلان کے بعد گاندربل ضلع سے کھیل کود سے دلچسپی رکھنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن ان کا یہ خواب بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا اور اج تک محکمہ رورل ڈیولپمنٹ گاندربل کی طرف سے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی پیش رفت نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ دیہات سدھار گاندربل کو اس معاملے کو لیکر اس پروپوزل پر کام شروع کرنے کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات اٹھائے جائیں۔دریں اثنا محمد امین شاہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مقامی انتظامیہ کو چائیے کہ رامپورہ پتی رامپورہ تھیورو اور تولہ مولہ عوام کی سہولت کے لئے ایک کیمنٹی ہال تعمیر کرنے کیلئے ہدایات جاری کریں تاکہ لوگ اس سہولیت سے مسفید ہوسکیں اور اس کیلئے سرکاری لینڈ اور کاہچرائی رقبہ ان علاقوں میں دستیاب ہے شاہ نے ایل جی موج سنہا ڈیو کام ڈایریکٹر رورل ڈیولپمنٹ ڈپٹی کمشنر گاندربل اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ گاندربل سے عوام کے ان مطالبات کو لیکر مانگ کی ہے کہ وہ بلاتا خیر ان پروجکٹوں پر کام شروع کرنے کیلئے فوری ہدایات جاری کئے جائیں۔اپنی پارٹی کے محمد امین شاہ نے گاندربل کی رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پی ڈبلیو ڈی گاندربل کو موردالزام ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس سال ابھی تک ان سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا کام پس وپشت ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندربل سے کورگ شادی پورہ گاندربل سے صفاپورہ بورس سے سمبل واکورہ بٹہ وینہ تھیورو سے لار ولی وار منیگام پیر پورہ سےشالہ بگ ژھندنہ ناگہ بل سے باکورہ اور کنگن کی بیشتر علاقوں کی سڑکیں جن میں وسن چھترگل سڑک اور چھترگل سے پرنگ پنزن کنگن سڑک کنگن سے وانگت اور کئی سڑکیں خستہ حالی کی داستان سنارہی ہیں۔انہوں نے گاندربل کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محکمہ آر اینڈ بی گاندربل سے گذارش کی ہے کہ وہ ان سڑکوں کی مرمت کے ساتھ ساتھ ان کو میکڈمایز کیاجائے۔
“Shri Amarnath Ji Yatra-2025”: Lieutenant Governor visits Nunwan base camp at Pahalgam
Srinagar, July 07: Lieutenant Governor Shri Manoj Sinha today visited Nunwan Base camp at Pahalgam and reviewed the arrangements in...
Read more