محمد ادریس
گنڈ خواجہ قاسم پٹن میں ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن کی جانب سے ایک عالی شان مشاعرہ منعقد ہوا۔ مشاعرے کی صدارت فیاض تلگامی نے کی جبکہ صدارت میں رشید سینگھ پوری افضل ہاشمی بالی ووڈ اداکار نونین اختر حسینی اور سلیم یوسف بھی موجود رہے۔ مشاعرے میں کشمیری اور اردو زبان کے نوجوان اور بزرگ شاعروں نے شرکت کی۔
فورم کے سرپرست اعلی ساگر نظیر نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔ مشاعرے کی نظامت معروف شاعر شہزاد منظور نے انجام دی۔ جن شاعروں نے مشاعرے میں اپنا کلام پیش کیا ان میں توفیق طالب ساقی ارشاد دلشاد مصطفے غلام نبی دلنواز گلفام نوگامی وسیم علی قاظم ساگر نظیر شوکت شہباز صابر شبیر غلام محمد گوہر محمد ابراہیم بٹ شاہی سجاد غلام حسین حق نواز اور عبدال غفار خاکسار قابلِ زکر ہیں۔ آخر پر شوکت شہباز نے مہمانوں کا والہانہ استقبال پیش کیا۔