Saturday, May 10, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

جموں وکشمیر انتظامیہ نوجوانوں کے تئیں کافی سنجیدہ، یوٹی میں روزگار کے مواقعے پیدا کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں

Gadyal Desk by Gadyal Desk
01/06/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

گھڑیال نیوز ڈیسک
جموں وکشمیر میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے دستیاب رکھنے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کے حوالے سے موجودہ ایل جی انتظامیہ کافی سنجیدہ نظر آرہی ہے۔ جموں وکشمیر پبلک سروسز کمیشن اور جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کی جانب سے ایک سال کے دوران لگ بھگ بیس ہزار کے قریب اسامیوں کو مشتہر کیا گیا جن میں سے لگ بھگ پندرہ ہزار کے قریب اسامیوں کو پُر کیا گیا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دونوں بھرتی ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ سرکاری محکموں میں خالی پڑی اسامیوں کو مقررہ مدت کے دوران ہی پُر کیا جائے جبکہ اس دوران غیر جانبدارانہ اور شفاف طریقے سے بھرتی کا عمل مکمل کریں تاکہ حقداروں کو ہی اُن کا حق مل سکے۔ ایل جی منوج سنہا نے ایس ایس آر بی اور پبلک سروسز کمیشن اداروں کو مضبوط و مربوط کرنے کے ساتھ ساتھ اُنہیں یہ اختیارات دئے ہیں کہ وہ مقررہ مدت کے دوران ہی سبھی خالی پڑی اسامیوں کو پُر کریں اور اس کے لئے تحریری امتحانات کے انعقاد کے دوران شفافیت کو یقینی بنانے کی خاطر سخت نوعیت کے اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ سروسز سلیکشن بورڈ اور پبلک سروسز کمیشن بھرتی ایجنسیوں کو فعال اور متحرک کرنے سے ہی جموں وکشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نوکریاں مل پا رہی ہیں۔ موجودہ انتظامیہ نے دو سال کے مدت کے دوران بیس ہزار سے زائد اسامیوں کو مشتہر کیا جن میں سے اکثر اسامیوں کو پُر کیا گیا جبکہ چند ایک کا تحریری امتحانات لینا باقی ہے ۔ کسی بھی قوم کی ترقی کا راز اُس کے نوجوانوں میں ہی مضمر ہوتا ہے چونکہ جموں وکشمیر کی سابقہ حکومتوں نے یہاں کے قدرتی وسائل سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھایا ، اگرچہ مرکزی سرکاروں نے جموں وکشمیر میں روزگار کے مواقعے پیدا کرنے کی خاطر وافر مقدار میں رقومات فراہم کیں تاکہ سابقہ حکومتوں نے ان پیسوں کو اپنے عیش و عشرتوں پر خرچ کیا جس کا ثمرہ یہ نکلا کہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری کا مسئلہ سامنے آیا ہے۔ اگر سابقہ سرکاروں نے موجودہ ایل جی انتظامیہ کی جانب سے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات اُٹھائے ہوتے تو آج یہاں پر بے روزگاری کا مسئلہ نہیں ہوتا لیکن پھر بھی جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ جس کی سربراہی منوج سنہا کر رہے ہیں اقتدار سنبھالتے ہی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی خاطر سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اُٹھائیں جس وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نوکریاں مل پائی ہیں ۔ ایل جی انتظامیہ کی ذاتی کاوشوں کے نتیجے میں ہی جموں وکشمیر میں اسوقت ترقی کا دور دورہ ہے اور یہاں کے نوجوانوں کو پرائیوٹ سیکٹر کی اور راغب کرانے کی خاطر مشن نامی پروگرام پر بھی عملدرآمد شروع ہو چکا ہے جبکہ بیرونی سرمایہ کاری سے جموں وکشمیر میں لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملنے کا امکان ہے۔ جموں وکشمیر انتظامیہ نے ستر ہزار سرمایہ کاری کی خاطر بیرونی ممالک کی کئی کمپنیوں سے معاہدے کئے ہیں ۔ ایل جی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ستر ہزار کی سرمایہ کاری سے یہاں پر پانچ لاکھ نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے۔ موجودہ انتظامیہ نے خلیجی ممالک کے سرمایہ کاروں کو بھی یہاں پر فیکٹری لگانے کے بارے میں بتایا ہے اور تین ماہ قبل خلیجی ممالک سے ایک اعلیٰ سطحی وفد جموں اور سری نگر آیا جنہوں نے یہاں پر سرمایہ کاری کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ ایل جی انتظامیہ کی ذاتی کاوشوں کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں رواں سال کے دوران ہی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہونے جارہی ہیں جس میں ملکی اور بیرونی ممالک کی کئی بڑی کمپنیاں حصہ لے رہے ہیں ۔ بے روزگاری کے ناسور کو ختم کرنے کی خاطر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جس طرح سے کام کیا اُس کی نظیر ملنا مشکل ہے کیونکہ سابقہ سرکاروں نے نہ صرف پیسوں کی بندر بانٹ کی بلکہ اپنے رشتہ داروں ، کارکنوں کو سرکاری نوکریاں دیں جس وجہ سے یہاں کا نوجوان طبقہ سابقہ سرکاروں سے کافی ناراض دکھائی دے رہا ہے تاہم موجودہ ایل جی انتظامیہ نے شفاف طریقے سے لگ بھگ بیس ہزار کے قریب تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کیں ہیں جس کے نتیجے میں جموں وکشمیر کے دونوں خطوں کے نوجوان ایل جی انتظامیہ سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ توقع کی جاسکتی ہے کہ آنے والے ہفتوں کے دوران سروسز سلیکشن بورڈ کی جانب سے لگ بھگ پانچ ہزار نئی اسامیوں کو مشتہر کیا جائے گا اور اس حوالے سے پہلے ہی ایس ایس بی نے جانکاری دی ہے ۔ الغرض جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ کی جانب سے دو سال کے دوران جتنے بھی تاریخی نوعیت کے فیصلے لئے گئے وہ بار آور ثابت ہو رہے ہیں اور مستقبل میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Div Com, DHSK review Amarnath Yatra preparedness

Next Post

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے بالتل روٹ پر سنجی-2022 کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
ڈویژنل کمشنر کشمیر نے بالتل روٹ پر سنجی-2022 کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے بالتل روٹ پر سنجی-2022 کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.