سرینگر/31مئی//جموں کشمیر انجمن اردو صحافت کے سربراہ ،کشمیر عظمیٰ کے معاون مدیر اور سینئر صحافی ریاض ملک کے برادر اکبر انتقال کرگئے ۔ مرحوم کے انتقال پر سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لیڈران اور شخصیات نے دکھ کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا ہے ۔ ادھر سی این آئی کی جملہ ٹیم نے صحافی ریاض احمد کے برادر کے انتقال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ریاض ملک کے ساتھ خصوصی تعزیت ظاہر کی ہے ۔ دریں اثناءانجمن اردو صحافت کے سربراہ کو پہنچے صدمہ پر مختلف صحافتی برادروں سے وابستہ سینئر و جونیئر رپورٹروں ، کیمروں مینوں ، ایڈیٹروں ، معاون مدیروں ،کمپوٹر آپریٹروں اور دیگر متعلقین نے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more