محکمہ آر اینڈ بی ڈیوژن ہندوارہ خاموش تماشائی ۔
کپواڑہ// بٹ مظفر
شمالی ضلع کپواڑہ کے تحصیل رامحال تارتھپورہ میں سڑکوں کی حالت ناقابل یقین حد تک خستہ حال ہوچکی ہے اور بار بار عوام کی فریاد کے بعد بھی محکمہ آر اینڈ بی ڈیوژن ہندوارہ دوسال سے اس قدر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے جیسے کہ مزکورہ محکمہ کو رامحال تارتھپورہ سے کوئی لینا دینا ہی نہیں ہے جبکہ قصبہ تارتھپورہ میں محکمہ آر ینڈ بی ڈیوژن ہندوارہ کا سب ڈیوژن آفس بھی ہےاور کبھی کبھار جب بھی اسسٹنٹ انجینیر موصوف کا تارتھپورہ سب ڈیوژن آنا ہوتا ہے تو انکا گزر بھی انہوں سڑکوں سے ہوتا ہے لیکن انکو سڑکوں کی اس قدر خستہ حالی کیوں دکھائی نہیں دیتی ہے الله ہی بہتر جانتا ہے علاقہ رامحال کے شہرکوٹ، منزگام، کے لوگوں نے نمایندہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ آر اینڈ بی ڈیوژن ہندوارہ کی سحر انگیز خاموشی پر وہ انگشت بدنداں ہوکر رہ گئے ہیں کیونکہ پچھلے کئی برسوں سے علاقہ رامحال کے لوگوں نے فرداً فرداً محکمہ آر اینڈ بی ہندوارہ سے گزارش کی تھی کہ علاقہ میں سڑکوں کی مرمت کی جائے لیکن آج تک محسوس کیا گیا کہ جیسے محکمہ آر اینڈ بی ڈیوژن ہندوارہ کوئی تعمیراتی محکمہ نہیں ہے بلکہ مزکورہ محکمہ کے ملازمین صرف سرکاری خزانے سے تنخواہیں حاصل کرنے کیلئے ہی مزکورہ محکمہ میں تعینات کئے گئے ہیں منزگام اور شہرکوٹ کے لوگوں نے صحافیوں کو تارتھپورہ منزگام سڑک کا مشاہدہ کراتے ہوئے دکھایا کہ مزکورہ سڑک کی کیا حالت ہے اور پورا علاقہ کس قدر پریشانیوں کا سامنا کر رہا ہے ۔مزکورہ سڑک پر عوام کے ساتھ پیدل سفر کرتے ہوئے ہماری ٹیم نے دیکھا کہ تارتھپورہ سے لیکر منزگام تک مزکورہ سڑک پر جگہ جگہ کھڑے بن گئے ہیں اور مزکورہ سڑک پر چلنا بہت مشکل ہے جبکہ مزکورہ سڑک کے ایک طرف محکمہ جل شکتی نے پانی کی سپلائی پائپیں لاگر رکھی ہیں جن سے کئ جگہوں پر پانی خارج ہورہا ہے جس کی وجہ سے مزکورہ سڑک کی زیادہ تباہی ہوئی ہے جبکہ شہرکوٹ گاوں کے ایک طرف میں سڑک کے ایک طرف کھائی بنی ہوئی ہے اور ایک طرف سڑک کی اس قدر باڈہ بندی کی گئی ہے کہ مزکورہ جگہ پر مشکل سے ماروتی کار ہی نکل پاتی ہے جبکہ دیگر بڑی گاڈیوں کا مزکورہ جگہ سے گزرنا ناممکن ہے مقامی لوگوں نے نمایندگان کو دکھایا کہ انکے بچے اسکول جانے کیلئے دور دراز کا سفر طے کر کے تارتھپورہ پہنچ جاتے ہیں کیونکہ مزکورہ جگہ سے کوئی اسکول بس نہیں گز سکتی ہے ۔
اس موقع پر انہوں نے محکمہ آر اینڈ بی ڈیوژن ہندوارہ سے مایوس ہوکر اب ڈپٹی کمشنر کپواڑہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ از خود تارتھپورہ منزگام سڑک کا جائزہ لیکر از خود فیصلہ کریں کہ محکمہ آر اینڈ بی ڈیوژن ہندوارہ کو کس کام کی تنخواہ دی جاتی ہے ۔
اس دوران انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ اس ضلع کے باشندے ہیں تو پھر مزکورہ سڑک کو درست کریں ورنہ وہ جگہ بتادیں جہاں سے عوام مزکورہ سڑک کی مرمت کرانے کیلئے شکایت درج کریں ۔