مختار احمد
لیہ کرگل شاہراہ پر زوجیلا درے پر ایک المناک سڑک حادثے میں 9 مسافروں کی موت ایک مسافر شدید زخمی جبکہ گاڑی پوری طرح تباہ ہوگئ۔اطلاعات کے مبطابق منگل کی رات دیر گئے ایک تویرا گاڑی زیر نمبر JK-12 7466 اُس وقت حادثے کا شکار ہوا جب وہ گاڑی میں سوار دس مسافروں کو لیکر کرگل سے سونمرگ کی طرف آرہا تھا کہ مندر موڈ کے مقام پر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئ اور گاڑی نیچے تقریبا ایک ہزار فٹ گہری کھائ میں جاگری حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس بیکن ٹریفک پولیس اور مقامی لوگوں نے بچاو کاروائ شروع کردی اور رات دیر گئے تک سات مسافروں کو نکال کر سونمرگ اسپتال پہنچایا جبکہ دیگر تین مسافروں کو بدھ کی صبح بازیاب کیا گیا ۔اس حادثے میں 9 مسافر مارے گئے جبکہ ایک 20 سالہ جاکھنڈ کے دیاند یادو کو شدید زخمی حالت میں صورہ سکیمز منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے ۔مرنے والوں میں سات کی شناخت اظہر اقبال ولد لیاقت حسین (ڈرائیور) پونچھ، انکیت دلیپ ولد دلیپ کمار سورت، گجرات، گاندھی مارمو ولد منگل مارمو اور اس کے والد منگل مارمو ولد قدم مارمو جھارکھنڈ کے طور پر ہوئی ہے۔ ، رنجیت کمار ولد روہت کمار ساکنہ پھٹھانکوٹ پنجاب، محمد اسلم پارے ولد عبدالرشید پارے کولگام اور یو پی کے، نانک چند ولد بھگوان چند کے طور ہوئ ہے۔پولیس نے اس حادثے کے حوالے سے ایک کیس درج کیا ہے۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more