شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور سے نو کلو میٹر دور وٹلب سنگری ٹاپ پر گورنر انتظامیہ،محکمہ جل شکتی اور محکمہ میکنکل ڈئوژن کے خلاف مقامی لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوے کہا کہ پچھلے کہی برسوں سے لگاتار ہم صاف پانی کی ایک ایک بوند سے ترس رہے ہیں۔لیکن محکمہ جل شکتی ٹس سے مس نہیں ہورہا ہیں۔
اس حوالے سے مقامی لوگوں نے جل شکتی پر یہ الزام بھی لگایا کہ اس علاقہ میں محکمہ کے ملازمین کبھی ٹیوٹی پر حاضر نہیں ہورہے ہیں۔
انہوں نے گورنر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کو اپیل کرتے ہوے کہا کہ یا تو ہمیں صاف پانی کا انتظام کریں یا تو ہمیں صاف پانی کی ایک گاڑی کے ذریعے سے پانی فراہم کریں ۔