ڈی سی کپواڑہ نے نتنوسہ مہاجر کالونی کا دورہ کیا، مسائل کا موقع پر ہی ازالہ کیا۔
کپواڑہ//بٹ مظفر
: ڈپٹی کمشنر کپواڑہ، خالد جہانگیر نے آج ضلع کپواڑہ کی نوتنوسہ مائیگرنٹ کالونی میں ‘کشمیری پنڈتوں’ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے نتنوسہ کا دورہ کیا۔
ان کے ساتھ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کپواڑہ، یوگل منہاس؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندواڑہ نذیر احمد میر، متعلقہ تحصیلدار اور افسران بھی تھے
ڈپٹی کمشنر نے کالونی کے اندرونی علاقوں کا معائنہ کیا اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کالونی کے مکینوں کے تمام مطالبات سنے
ڈپٹی کمشنر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات بشمول سیکورٹی، ملازمین کی مناسب پوسٹنگ، مناسب رہائش، واٹر سپلائی میں اضافہ، بجلی اور راشن کی بآسانی فراہمی کو ضلعی انتظامیہ کی سطح پر حل کیا جائے گا اور جو یہاں حل نہیں ہو سکتے ان کی سفارش کی جائے گی۔ بروقت حل کے لیے اعلیٰ حکام سے رجوع کیاجاۓ
خالد جہانگیر نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ مہاجر کالونی، نتنوسہ کی پشت پر ہے اور ان کا ہر مسئلہ ترجعیی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو شکایات اور دیگر مسائل کے ازالہ کے لیے موقع پر ہدایات دیۓ۔
Candlelight march held at Kulgam in memory of the supreme sacrifice of security officers at Kokernag
KULGAM, SEPTEMBER 14: Civil society members in Kulgam today hold a candlelight march in memory of the supreme sacrifice/ martyrdom...
Read more