ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز اور نگوا کے ملازمین کے درمیان میٹنگ طے
اشتیاق بیگ کی قیادت میں ملازمین میٹنگ میں کئی مسائل اُبھاریں گے
سرینگر/09مئی// ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز گلزار شبنم منگلوار کو بورڈ روم میںسکمزکے ملازمین کے ساتھ نگوا سکمز صدر کی قیادت میں میٹنگ منعقد ہونے جارہی ہے جس میںہسپتال کی بہتری اور ملازمین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز گلزار شبنم جنہوںنے حال ہی میں عہدہ سنبھالا ہے کی جانب سے سکمز کے ملازمین کے ساتھ بورڈ روم میں منگلوار کو میٹنگ منعقد کی جارہی ہے اس میٹنگ میں ملازمین نگوا سکمز صدر ، صدر گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس ، سینئر نائب صدر جوائنٹ کنسلٹیٹیو کمیٹی اور چیرمین جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی صدارت شریک ہوں گے ۔ اس میٹنگ میں نگوا کی جانب سے کئی معاملات اُبھارے جائیں گے جن میں خاص کر ہسپتال میں افرادی قوت کا مسئلہ سب سے اہم ہے کیوں کہ ہسپتال سے ہر ماہ درجنوں ملازمین سبکدوش ہورہے ہیں تاہم ان کی جگہ کسی بھی نئے ملازم کی تقرری عمل میں نہیں لائی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہسپتال کا کام کاج متاثر ہورہا ہے خاص کر مریضوں کے علاج و معالجہ میں دشواریاں پیش آرہی ہے کیوں کہ ہسپتال میں جو ملازمین ہیں ان پر زیادہ کام کا بوجھ بڑھ رہا ہے ۔ اس کے علاوہ جو نیئر سلیکشن کمیٹی جس کی میٹنگ ایک سال قبل ہوئی ہے کا آرڈ بھی ابھی تک نہیں نکالا گیا ہے اس کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایس ایف سی ٹینڈنگ فائنانس ریومیٹنگ کا بھی مطالبہ کیا جائے گا جس کی وجہ سے ملازمین کی ترقی کا عمل رُکا پڑا ہے اور سینکڑوں ملازمین ترقی کے انتظار میں ریٹائر بھی ہوچکے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ میٹنگ میں ہسپتال میں کام دہائیوں سے کام کررہے کیجول لیبروں کی مستقلی کا بھی مطالبہ کیا جائے گا ۔ ان عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا معاملہ انسانی مسئلہ بن گیا ہے انہوںنے اپنی زندگی کاایک بڑا حصہ اس ادارے میںگزارا ہے اسلئے اب ان کی مستقلی ناگزیر بن چکی ہے ۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کو خوش آمدید بھی کیا جائے گا۔
Delegation of diplomats visiting Kashmir to witness elections
New Delhi, Sep 25: Senior diplomats from the US, Norway, Singapore and many other countries are visiting Kashmir on Wednesday...
Read more