سرینگر/نگوا سکمز کے صدر ، گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے سربراہ اور جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے پیپلزکانفرنس کے لیڈر خورشید عالم کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی ہے ۔ اشیاق بیگ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحومہ ایک نیک سیرت اور خوش خلق خاتون تھیں اور انسانیت کی علمبردار خاتون تھیں جنہوںنے ہمیشہ سے ہی غریبوں، اور ضرورتمندوں کی مددکی ۔ بیگ نے مرحومہ کے انتقال پر سابق سی اے پی ڈی صدر معروف ٹریڈیونین لیڈر اور پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنماءخورشید عالم کے ساتھ دلی تعزیت اوریکجہتی کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی اور اللہ تعلیٰ سے دعاکہ کہ مرحومہ کو جنت الفردس میں جگہ عطاکرے اور لواحقین باالخصوص خورشیدعالم کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت عطاکرے۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more