Wednesday, May 14, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ جموں وکشمیر کامیاب ثابت ہوا، لوگوں میں اُمید کی نئی کرن پیدا

Gadyal Desk by Gadyal Desk
24/04/2022
A A
PM visits J&K to participate in celebrations of National Panchayati Raj Day

PM addressing at the inauguration and foundation stone laying ceremony of several developmental projects at the celebrations of the National Panchayati Raj Day, in Jammu and Kashmir on April 24, 2022.

FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

گھڑیال نیوز ڈیسک
وزیر اعظم کے دورے جموں پر مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور نوجوانوں کو اُن کی دہلیزوں پر انصاف فراہم کرنے کے اعلان کا عوامی حلقوں نے خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے اس اہم دورے کے دوران اعلان کیا کہ اب جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو اپنے آباد و اجداد کی طرح مشکلات کاسامنا نہیں کرناپڑا۔ اس بیان سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے آنے والے دنوں کے دوران اعتماد سازی کے حوالے سے زمینی سطح پر اقدامات اُٹھانے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم کا یہ بیان کہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو اب اپنے آباو اجداد کی طرح مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا غیر معمولی اہمیت کا حال ہے اور اس بیان سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے حوالے سے کئی اہم اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ موجودہ مرکزی اور جموں وکشمیر کی انتظامیہ نوجوانوں کو انصاف فراہم کرنے اورا ُن کی توجہ مختلف سیکٹروں کی اور مبذول کرانے کی خاطر جس طرح سے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں وہ سراہنا کے قابل ہے۔ سابقہ حکومتوں کی جانب سے صرف نوجوانوں کا استحصال کیا گیا اور اُنہیں جرم بیگناہی کی سزا دی گئی لیکن موجودہ انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ نوجوانوں کو اُن کی دہلیزوں پر انصاف فراہم کیا جائے گا اور وزیراعظم نے آج سانبہ ریلی کے دوران اس کی تائید کی ۔ مرکزی اور جموں وکشمیر انتظامیہ نے حال کے دوران نوجوانوں کی فلاح و بہبود کی خاطر مختلف اسکیموں کو منظر عام پر لایا ہے۔ نوجوانوں کو کھیل کود اور موسیقی کی طرف راغب کرانے کی خاطر کروڑوں روپیہ مختص رکھے گئے ہیں ، وادی کے اطرا ف و اکناف میں اس وقت سرکار کی جانب سے کرکٹ ٹورنمنٹوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس سے نوجوانوں کے اندر موجود صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف مائل کرنے سے نہ صرف اُنہیں منشیات سے دور کھاجاسکتا ہے بلکہ حالات کو بھی معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب انتظامیہ نے پوری وادی میں موسیقی کے پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جس کے نتیجے میں یہاں کے نوجوان اب باہر جاکر فلم انڈسٹری میں بھی اپنے جوہر دکھا رہے ہیں۔ ایل جی انتظامیہ کی جانب سے پچھلے دو برسوں کے دوران نوجوانوں کی طرف خصوصی توجہ دی گئی اور آج مودی جی نے ریلی کے دوران جو کہا اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ مرکزی حکومت کو کشمیر کے نوجوانوں کو فکر لاحق ہے اور وہ یہاں کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہتی ہے جس کے لئے مختلف سطحوں پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نے ریلی سے خطاب کے دوران کہاکہ اب جموں وکشمیر کو ہر سطح پر انصاف فراہم ہوگا اور یہاں کے پسماندہ طبقوں کی اور موجودہ انتظامیہ نے خصوصی توجہ دی جس کے نتیجے میں وہ بھی اب لوگوں کے ساتھ شبانہ بشانہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم اکثر نوجوانوں کو ان سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے کھیلوں میں شروع کیے جانے والے اقدامات کو دیکھتے ہیں جو ان کی مشکلات کو دور کرتی ہیں۔صرف کھیل ہی نہیں، حکومت روزگار کے حوالے سے جو بھی پالیسیاں بناتی ہے وہ دراصل نوجوانوں کے لئے ہوتی ہیں۔موجودہ مرکزی اور جموں وکشمیر سرکاروں کی جانب سے کی جانے والی کاوشیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں کیونکہ مرکزی کی جانب سے اس یوٹی کی اور خصوصی توجہ مبذول کرانے کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وادی کشمیر میں اس وقت ہر سو امن و امان کی فضا قائم ہے ، لوگ آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں یہ سب کچھ موجودہ جموں وکشمیر انتظامیہ جس کی سربراہی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کر رہے ہیں کی کاوشوں سے ہی ممکن ہو پایا ہے ۔ امن و امان کے قیام سے ہی قومیں ترقی پاتی ہیں کیونکہ امن سے ہی ملکی اور غیر ملکی سیاح سیر وتفریح پر آتے ہیں جس سے روزگار کے مواقعے پیدا ہوتے ہیں۔ موجودہ انتظامیہ نے امن و امان کے قیام پر خصوصی توجہ مبذول کی اور آج صورتحال یہ ہے کہ پوری وادی میں امن و امان قائم ہے اور لوگ بھی موجودہ انتظامیہ کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ غرض یہ کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا جموں وکشمیر کا دورہ کامیاب ثابت ہوا ہے کیونکہ سانبہ میں جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے بہت اہم باتیں کیں جس سے یہ اخذ ہوتا ہے کہ جموں وکشمیر ملک کی سبھی ریاستوں سے آگے جائے گی اور یہاں پر جب زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار آئیں گے تو یہ قدرتی امر ہے کہ نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور اس سے دوسرے لوگوں کو بھی جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب ملے گی۔ گلف اور عربی ممالک نے پہلے ہی جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی حامی بھر لی ہے اور وہ دن دورنہیں جب امریکہ سمیت باقی بین الاقوامی ممالک بھی جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی خاطر آئیں گے ۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

TWO TERRORISTS ELIMINATED IN MIRHAMA, KULGAM

Next Post

Kulgam Encounter Update; Both killed JeM terrorists identified

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
Kulgam Encounter Update; Both killed JeM terrorists identified

Kulgam Encounter Update; Both killed JeM terrorists identified

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.