کپواڑہ //بٹ مظفر
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) کپواڑہ، غلام نبی بھٹ نے آج میڈیکل افسران کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں ضلع میں 11 مئی سے 18 مئی 2022 تک میگا ہیلتھ کیمپ کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں ضلع میں میگا ہیلتھ کیمپ کے انعقاد کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں مریضوں کی شناخت اور ان کی فہرست شامل ہے۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ 8 روزہ میگا ہیلتھ کیمپ کے دوران بارہمولہ، کپواڑہ اور گاندربل اضلاع میں تقریباً 3000 سرجری اور 50000 کنسلٹنسی کئے جانے کی امید ہے۔
اس موقع پر، اے ڈی سی نے میڈیکل افسران پر زور دیا کہ وہ زمین پر سرگرم رہیں اور کپواڑہ ضلع کے تمام میڈیکل بلاکس میں زیادہ سے زیادہ مریضوں کی شناخت کریں تاکہ وہ میگا ہیلتھ کیمپ میں مستفید ہو سکیں۔
قبل ازیں اے ڈی سی نے پریس کانفرنس کی اور میڈیا کو پہلے میگا ہیلتھ کیمپ کے انتظامات اور پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔
چیف میڈیکل آفیسر کپواڑہ ڈاکٹر بشیر احمد۔ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ اور متعلقہ بی ایم اوز نے میٹنگ میں شرکت کی۔
PM Modi’s vision takes shape in Ganderbal, M.A. Shah praises Prime Minister
Ganderbal: District President of Ganderbal, Mohammad Amin Shah, expressed heartfelt gratitude to Prime Minister Shri Narendra Modi for his visit...
Read more