اننت ناگ / جاوید گل ۔
گورنمنٹ میڈکل کالج اننت ناگ میں قائم غیرسرکاری کنٹین کو محکمہ اموروصارفین و عوامی تقسیم کاری ، محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ سیٹنڈاڈس اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کی جانب سے سربمہر کر دیا گیا ۔ جے کے این ایس نمائندے جاوید گل کے مطابق جموں کشمیر پولیس کے چوکی آفسر جنگلات منڈی غلام محمد نے جی ایم سی اننت ناگ میں واقع کنٹین کا اچانک معینہ کیا اس دوران افسر موصوف نے وہاں صفائی کا فقدان دیکھتے ہوئے محکمہ امور وصارفین و عوامی تقسیم کے ڈپٹی ڈریکٹر ولی محمد کو اطلاع دی ۔ جس پر اے ڈی مزکورہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے کنٹین کو سربمہر کردیا ۔ جے کے این ایس سے بات کرتے ہوئے ولی محمد نے بتایا کہ کنٹین نرخنامی کی خلافورزی کا مرتکب پایا گیا ہے جبکہ کنٹین کا دورہ کرنے پر پایا گیا ہے کہ یہاں پر صفائی کا فقدان ہے جس سے لوگوں میں بیماری پھیلنے کا خطرہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کنٹین کو بند کردیا گیا ۔






