Thursday, May 15, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار دوسرے دن اضافہ

Gadyal Desk by Gadyal Desk
23/03/2022
A A
پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار دوسرے دن اضافہ
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

نئی دہلی،23مارچ (اے یوایس)پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے چند دن بعد ہی گزشتہ روز سے عوام پر مہنگائی کی مار پڑنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کے روز مسلسل دوسرے دن اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 97.01 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 88.27 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔خیال رہے کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ چند دنوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان تقریباً ایک ماہ سے جاری جنگ نے دنیا بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ ایسے حالات میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ملک کی پانچ ریاستوں کے انتخابات کے نتائج آنے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ اور 10 مارچ کو نتائج آنے کے بعد 22 مارچ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے نتیجہ میں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں پٹرول کی قیمت 111.67 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ایک لیٹر ڈیزل 95.85 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ملک کے ایک اور اہم شہر کولکاتا میں پٹرول 106.34 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.42 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ چنئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 102.91 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 92.95 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔غور طلب ہے کہ پانچ ریاستوں میں انتخابات سے قبل نومبر 2021 میں مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی بلند ترین قیمتوں میں کچھ کمی تھی۔ حکومت نے پٹرول پر 5 روپے اور ڈیزل پر 10 روپے ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کر دی تھی۔ مرکز کے اس فیصلے کے بعد مدھیہ پردیش، یوپی، بہار سمیت تقریباً تمام ریاستوں نے پٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکس (ویٹ) میں تخفیف کر دی تھی۔ اس کے بعد سے انتخابات کے نتائج آنے تک داموں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔دریں اثنا، ایل پی جی صارفین کو بھی گزشتہ روز اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 14.2 کلو والے سلنڈر کے داموں میں 50 روپے کا اضافہ کر دیا۔ اس کے بعد ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت ایک ہزار روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ جبکہ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایل پی جی سلنڈر 1047.50 روپے تک پہنچ گیا۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

وزیراعظم مودی نے لوہیا کو خراج عقیدت پیش کیا

Next Post

478 Grade-3 J&K Students Participate in NCERT’s FLN Survey

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
478 Grade-3 J&K Students Participate in NCERT’s FLN Survey

478 Grade-3 J&K Students Participate in NCERT’s FLN Survey

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.