سری نگر/23مارچ 2022ئ
موسمیات کا عالمی دِن کے موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز سری نگر کے کلچرل یونٹ ہال میں صوفی سازینہ موسیقی پروگرا م پیش کیا گیا۔معروف صوفی فن کار اور سینئر کلچر ل اسسٹنٹ مشتاق احمد ساز نواز ، میوزک کمپوزر غلام محمد بٹ ، سینئر کلچر اسسٹنٹ غلام محی الدین کھانڈے نے سازینہ کے ذریعے اَپنی فن کارانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔یہ پروگرام ’ موسمیات کے عالمی دِن ‘ کی اہمیت اور ماحولیات کے تحفظ میں مدد کی ضرورت کو اُجاگر کرنے کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔تقریب میں دیگر لوگوں کے علاوہ کلچر آفیسر برہان حسین ، محکمہ کے اَفسران ،عملہ اور متعلقین موجود تھے۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more