Thursday, May 15, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

لیفٹیننٹ گورنر نے جھیل ڈل سے ” سپرنگ رَن فار ڈرگ فری سری نگر “ کو ہری جھنڈی دِکھائی

Gadyal Desk by Gadyal Desk
23/03/2022
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے جھیل ڈل سے ” سپرنگ رَن فار ڈرگ فری سری نگر “ کو ہری جھنڈی دِکھائی
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

ہم منشیات کی بدعت کے خاتمے کیلئے اَپنے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر
سری نگر اِنتظامیہ کی ” مشن واپسی “ مہم نوجوانوں کو منشیات کے اِستعمال سے دُور کرنے کیلئے بہترین اِقدام ہے۔ ایل جی
سری نگر/23مارچ 2022ئ
لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا نے آج صبح جھیل ڈل سے ” سپرنگ رَن فار ڈرگ فری سری نگر“ کو ہری جھنڈی دکھائی۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کو منشیات کے اِستعمال سے دُور کرنے کی خاطر ” مشن واپسی“ مہم جیسے بہتری اقدام کے لئے سری نگر ضلع اِنتظامیہ کی تعریف کی۔اُنہوں نے کہا کہ ہم منشیات کی بدعت کو ختم کرنے اور منشیات سے پاک معاشرے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے اَپنے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔”مشن واپسی“ ضلعی اِنتظامیہ سری نگر کی ایک کوشش ہے کہ وہ منشیات کے عادی اَفراد کو سرکاری خود روزگار سکیموں کے تحت مناسب ہینڈ ہولڈنگ اور رہنمائی سے باوقار روز ی روٹی فراہم کرکے ان کی باز آبادکاری کرسکے۔ اِس اقدام میں بڑے پیمانے پر کمیونٹی کی شرکت بھی شامل ہے۔ سپرنگ رَن میں تقریباً1500 نوجوانوں نے حصہ لیا اور معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کا عہد کیا۔ یہ تقریب منشیات کے استعمال کے خلاف بڑے پیمانے پر بیداری پھیلانے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کی آئی اِی سی سرگرمیوں کا ایک حصہ تھی۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، آئی جی پی کشمیر وِجے کمار ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد کے علاوہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور ضلعی اِنتظامیہ سری نگر کے سینئر اَفسران موجودتھے۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

’موسمیات کا عالمی دِن‘ کے موقعہ پر محکمہ اطلاعات کاثقافتی پروگرام کا اِنعقاد

Next Post

وزیراعظم مودی نے لوہیا کو خراج عقیدت پیش کیا

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
وزیراعظم مودی نے لوہیا کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیراعظم مودی نے لوہیا کو خراج عقیدت پیش کیا

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.