Thursday, May 15, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

بین الاقوامی سرحد پر پاکستان سے آنے والے دو ڈرونزپر فائرنگ

Gadyal Desk by Gadyal Desk
07/03/2022
A A
بین الاقوامی سرحد پر پاکستان سے آنے والے دو ڈرونزپر فائرنگ
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

ورداسپور//ہند۔پاک بین الاقوامی سرحد سے متصل ایک اہم قصبہ بامیال کے ٹنڈا پوسٹ پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 121بٹالین کے جوانوں نے ہفتہ کی رات پاکستان کی جانب سے دو بار آئے ڈرون کو فائرنگ کرکے بھگادیا۔بی ایس ایف کے ایک افسرنے اتوار کو بتایا کہ جوان کل رات سرحد پر گشت کر رہے تھے۔ اس دوران دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر انہوں نے پاکستان کی طرف سے ڈرون کو ہندوستانی سرحد میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا، جس کے بعد بی ایس ایف کے جوانوں نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ ڈرون پر فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد ڈرون کی سرگرمی رک گئی۔اس کے بعد ایک بار پھر دوپہر 12:40 پر فوجیوں نے پاکستان سے ہندوستانی سرحد میںڈرون کو داخل ہوتے ہوئے دیکھ کر دوبارہ اس پر فائرنگ کی۔ اس دوران بی ایس ایف نے کل 28 راؤنڈ گولیاں چلائیں۔بی ایس ایف کی فائرنگ کے بعد ڈرون کی سرگرمی رک گئی اور اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔ اس کے بعد کمانڈوز کی ٹیم نے بی ایس ایف اور فوج کے جوانوں کے ساتھ مل کر ڈرون کی کڑی نگرانی کی ۔ سرچ آپریشن کیا گیا تاہم مذکورہ سرچ آپریشن میں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی جانب سے کئی بار ڈرون بھیج کر ہندستان میں داخل ہونے کی کوششیں کی گئی ہیں، لیکن ہر بار بی ایس ایف نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ ڈرون کو واپس پاکستان لوٹنے پر مجبور کردیا۔اس موقع پر جب ڈی ایس پی (رورل) جگدیز راج سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ڈرون کی سرگرمی کی اطلاع بی ایس ایف کو رات ہی میں دی گئی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے فوج اور بی ایس ایف کے ساتھ مل کر تلاشی مہم چلائی تاہم اس دوران کوئی بھی مشتبہ چیز نہیں ملی۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Lt Governor inaugurates ‘Kisan Mela’ at SKUAST, Jammu

Next Post

Rana E-launches INTACH restoration of ancient Oli Temple on old Vaishno Devi route

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
Rana E-launches INTACH restoration of ancient Oli Temple on old Vaishno Devi route

Rana E-launches INTACH restoration of ancient Oli Temple on old Vaishno Devi route

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.