گورئمنٹ ہائیر اسکینڈری اسکول منزموں میں سٹاف نہ ھونے کے سبب طلبہ پریشان
محکمہ تعلیم کے آفیسران کو آگاہ کرنے کے باوجود بھی کوئی عمل نہیں ھوا
اننت ناگ
گورئمنٹ ہائیر سکنڈری اسکول منذمو میں سٹاف نہ ھونے کے سبب طلبہ کافی پریشان ھیںں، ہائیر سکینڈری میں طلبہ کی تعداد 210 ھے تاھم ہائیر اسکینڈری میں گیارہ لیکچرز کے ساتھ ساتھ پرنسپل تین ٹیچر دو ماسٹر گریڈ اور چھ نان ٹیچگینگ سٹاف ممبران کی جگہ خالی پڑی ھے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ آفیسران خاموش تماشائی بنے ھوئے ھیں اور یہاں طلبہ کا مستقبل داو پر لگا ھوا ھے کئی بار ڈائریکٹر ایجوکیشن کشمیر و دیگر اعلیٰ آفیسران کی نوٹس میں معاملہ لانے کے باوجود بھی اسکی طرف کوئی تواجہ نہیں دی گئی وہاں کے مقامی لوگوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ آفیسران سے مطالبہ کیا ھے کہ ھائیر اسکینڈری میں فوری خالی پڑی آسامیوں کو پر کیا جائے تاکہ ھمارے بچوں کا مستقبل محفوظ ھو
Report by: Kousar Gull JKNS News Qazigund