Monday, May 12, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Opinion Editorial

اُردوصحافت کے تئیں بے رُخی کیوں؟

Gadyal Desk by Gadyal Desk
01/03/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

THE G20 SUMMIT IN KASHMIR: WHAT IT MEANS FOR THE GLOBAL ECONOMY AND POLITICS

G20 meeting will open new avenues for educated youth

15/05/2023
Jammu Kashmir braces up for historical G20 Summit

Jammu Kashmir braces up for historical G20 Summit

14/05/2023

جموں وکشمیرمیں اُردوصحافت سے جڑے بیشتر صحافیوں اورنامہ نگاروں کی یہ شکایت ہے کہ اُنکی وہ قدروقیمت نہیں،جو انگریزی صحافت سے وابستہ صحافیوں اورپورٹروں کی ہے ۔اب عام فہم زبان میں اگرقدروقیمت پربات کی جائے تو ہر چیز یاکام کی قیمت یااُجرت اُسکے معیارQualithyکے حساب سے مقرر کی جاتی ہے یالگائی جاتی ہے۔کھانے پینے کی اشیاء ہویاکہ پہننے کیلئے ملبوسات ،جوتے ہوں یاکہ گھروں میں بچھائے والا فرش ،ہر چیز کی قیمت اُسکی کوالٹی کے مطابق طے ہوتی ہے ،وہ دوسری بات ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں یادام کبھی اعتدال پرنہیں رہتے یاکہ قیمتوں کوکبھی اعتدال پررکھاہی نہیں جاتاہے۔بہرحال اس اداریے میں اُردوصحافت اوراسے وابستہ صحافیوں ،نامہ نگاروں بشمول مدیران معاون کودرپیش مشکلات یااُن کی شکایات کاکچھ احاطہ کرنامقصود ہے ۔جب انگریز ی صحافت کادوسری علاقائی یاملکی زبان کیساتھ موازنہ کیاجاتاہے تو ہر ملک اورعلاقہ سے یہی شکایت سننے کوملتی ہے کہ انگریزی کے بجائے علاقائی یاملکی سطح کی قومی زبانوں میں صحافت کافریضہ انجام دینے والے اُجرت اورقدریااہمیت واعتباریت کے معاملے میں ناانصافی کے شکار ہوتے ہیں ۔مثالے اگرانگریزی صحافت سے جڑے کسی صحافی کوماہانہ 20ہزار روپے کی تنخواہ دی جاتی ہے تواُردواخبار کیساتھ وابستہ صحافی یعنی مدیرمعا ون کوماہانہ پانچ ہزار یازیادہ سے زیادہ دس ہزارروپے کی تنخواہ دی جاتی ہے ۔جہاں تک رپورٹروں یانامہ نگاروں کاتعلق ہے توانگریزی اخبارات کے دفاتر سے منسلک رپورٹر تنخواہیں پاتے ہیں لیکن ضلعی سطح پرکام کرنے والے بیشتر انگریزی رپورٹروں کوکوئی اُجرت نہیں دی جاتی ہے۔اُردوصحافت کاحسب حال کچھ اس طرح کاہے کہ جموں اورسری نگرسے شائع ہونے والے زیادہ سے زیادہ ایک ڈیڑھ درجن اُردوروزناموں سے وابستہ مدیران معاون ہی کسی حدتک تسلی بخش اُجرت پاتے ہیں باقی اخبارات کی اشاعت تو اُن کمپیوٹر آپریٹروں کی مرعون منت ہے جو نیوز ایجنسیوں سے خبریں لیکر اخبارات کے صفحوں پر پیسٹ یاچسپاں کردیتے ہیں ۔اب یہ پیسٹنگ کاکلچر بیشتر اُردوروزنامے اپناچکے ہیں ،جن میں بڑے کہلائے جانے والے اُردواخبارات بھی شامل ہیں۔نیوز ایجنسیوں کے روزانہ بلیٹن لیکر ان میں ارسال کردہ خبروں کوبغیر پڑھے لکھے صفحہ اول او رباقی صفحات پرڈال دیاجاتاہے ۔نیوز ایجنسیوں میں موجود خبروں کے معیار یازبان کو کسی اُ ردواخبار کامدیر دیکھنے کی زحمت تک گوارانہیں کرتا۔طلاق کوتلاک لکھاجائے ،کرتے ہیں کے بجائے کرتے ہے ،لکھاہوتب بھی ایسی خبروں کومن وعن اخبارمیں ڈال دیاجاتاہے ۔جب ایسی غلط ملط اورغیر معیاری خبریں عام قارئین پڑھتے ہیں تواُن کی نظر میں اُردوصحافت کاوقار گرجاتاہے،کیونکہ معیار ہی وقارکی بنیادہے ۔انگریزی اخبارات کے رپورٹر ہوتے ہیں ،لیکن اُردواخبارات ماسوائے کچھ ایک کے ،کسی کاکوئی رپورٹریانامہ نگار نہیں ۔دیکھاجائے تو بیشتر اُردواخبارات میں صفحات بھرے جاتے ہیں لیکن ان صفحات میں کہیں خبریاخبریں نظر نہیں آتی ہیں ۔
اُردوصحافت سے وابستہ صحافیوں،مدیران معاون اورنامہ نگاروں کی صلاحیت سازی کیلئے چار سال قبل کشمیر اُردوصحافت سے جڑے کے کچھ سینئر صحافیوں نے انجمن اُردوصحافت نامی ایک تنظیم معرض وجود میں لائی ۔اس انجمن نے محدودوسائل کے باوجود سری نگر ،سمبل ،گاندربل ،اننت ناگ ،راجوری ،پونچھ اورجموں میں کئی ورکشاپ اورسیمنار منعقد کئے ،جن میں سینئرصحافیوں کوسکھانے اورلیکچر دینے کیلئے مدعوکیاگیا۔تین سال کے بعداگر ان ورکشاپوں اورسیمناروں کاماحاصل دیکھاجائے توکچھ بھی نہیں ۔بقول سینئر صحافی ریاض ملک کے ،اُردوصحافت سے وابستہ افرادلکیر کے فقیر ہی ر ہے ۔وہ ایک انگریزی مقولے First Deserve Then Desireکاحوالہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اُردوصحافیوں کی قیمت یااُجرت تب ہی بڑھ سکتی ہے ،جب وہ اپنی صلاحیتوں کوبہتر بنائیں ،اپنی کمزوریوں اورکمیوں کودورکریں۔ریاض ملک صلاحیت سازی کی وکالت کرتے ہیں ۔ایک اورسینئر صحافی اظہررفیقی کہتے ہیں کہ اُردوصحافت سے وابستہ مدیران معاون کیساتھ دہائیوں سے استحصال ہورہاہے ،وہ کہتے ہیں کہ نامہ نگاروں کاتواللہ ہی حافظ ہے ۔اظہر رفیقی صلاحیت سازی کی حمایت کرتے ہوئے سوال کرتے ہیں کہ اُردوصحافت سے وابستہ صحافیوں ،جو دددوتین تین دہائیوں سے اُردواخبارات سے وابستہ ہیں ،کو آج تک جب معقول اُجرت یاحق نہیں دیاگیا توکیونکر پڑھے لکھے نوجوان اُردوصحافت کوبطور پیشے کے اپنائیں ۔ریاض ملک اوراظہررفیقی دونوں کی باتوں میں برابرکاوزن ہے ۔تاہم قطع کلامی معاف ،جب تک اُردواخبارات کے مالکان اورچیف ایڈیٹروں کوجواب دہ نہیں بنایاجائے گا،تب تک نہ تواُردوصحافت کامعیار بہتر ہوگا،اورنہ اُردوصحافت سے وابستہ صحافیوں کوانصاف یااُن کاجائز حق ملے گا ۔اس ضمن میں محکمہ اطلاعات ورابط عامہ کارول کلیدی اہمیت کاحامل ہے ،وہ ایسے کہ اگر اُردوروزناموں کواُن کے معیار کے حساب سے اشتہار فراہم کئے جاتے تو سبھی اُردوروزنامے اپنے اخبارات کے صحافتی وادارتی معیار کوبہتر بنانے پرمجبورہوجائیں گے ۔کون سے پروڈکٹ کتناپُراناہے ،آج کی دنیامیں اس حساب سے اُسکی قیمت مقررنہیں ہوتی ہے بلکہ قیمتوں کاتعین صرف معیار کی بنیادپرہی کیاجاتا ہے ،اوراُردوصحافت کیلئے بھی معیار ہی پیمانہ ہوناچاہئے ،نہ کہ سینیارٹی؟۔محکمہ اطلاعات وربطہ عامہ کے اعلیٰ افسرٹھان لیں توجموں وکشمیرکی اُردوصحافت میں درکار معیار کوبہتر بنایاجاسکتاہے ۔یہ ناممکن نہیں ،ممکن ہے ،بس سنجیدگی کی ضرورت ہے۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

29th Annual Football Championship 2021-22.

Next Post

Epaper 01-03-2022

Related Posts

THE G20 SUMMIT IN KASHMIR: WHAT IT MEANS FOR THE GLOBAL ECONOMY AND POLITICS
Editorial

G20 meeting will open new avenues for educated youth

by Gadyal Desk
15/05/2023
0

              جی ٹونٹی اجلاس سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے نئی راہیں کھلیں گی...

Read more
Jammu Kashmir braces up for historical G20 Summit

Jammu Kashmir braces up for historical G20 Summit

14/05/2023
MOTHERS ARE PILLARS OF SOCIETY (On the Eve of Mother’s Day)

MOTHERS ARE PILLARS OF SOCIETY (On the Eve of Mother’s Day)

11/05/2023
قومی سائنس دن28فروری بھارت میں سائنس کی بنیاد

LARGE SCALE ARSON AND POLITICAL UNREST IN PAKISTAN

11/05/2023
APPEARANCE IS DIFFERENT FROM REALITY

APPEARANCE IS DIFFERENT FROM REALITY

09/05/2023
Next Post
Epaper 01-03-2022

Epaper 01-03-2022

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.