وزیر خارجہ نے امریکی خارجہ سکریٹری بلنکن کے ساتھ یوکرین کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا
نئی دہلی ۔25 فروری۔ ایم این این۔ بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ بات چیت کی اور یوکرین میں جاری پیش رفت اور ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ آج وزیر خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ امریکی خارجہ سکریٹری انٹونی بلنکن سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اس دوران یوکرین میں جاری پیش رفت اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو کے ساتھ اپنے ملک کے ذریعے یوکرین سے ہندوستانی شہریوں کے انخلاء کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ ٹویٹر پر ایس شنکر نے کہا، “یوکرین کے انخلاء پر ہنگری کے میرے دوست ایف ایم پیٹر سیجارٹو سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ڈیبریسن سے انخلاء کی سہولت کے لیے مکمل تعاون کا وعدہ کیا ہے۔ ان کی سمجھ کے لیے ان کا شکریہ۔” اس سے پہلے دن میں، انہوں نے سلوواکیہ کے ذریعے ہندوستانی شہریوں کے انخلاء میں سہولت فراہم کرنے کے لیے سلواکیہ کے وزیر خارجہ ، ایوان کورکوک کی رضامندی کی بھی تعریف کی۔ خارجہ سکریٹری ہرش وی شرنگلا نے کہا کہ یوکرین میں ماسکو کی جاری فوجی کارروائیوں کے درمیان جے شنکر کی یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا سے بات کرنے کی توقع ہے۔ شرنگلا نے جمعرات کو یوکرین کی صورتحال پر خصوصی بریفنگ کے دوران کہا، ’’وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی آج یوکرین کے وزیر خارجہ سے بات کرنے کی توقع ہے۔‘‘ مزید برآں، وزارت امور خارجہ پولینڈ کے وزرائے خارجہ سے بھی بات کرے گا۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more