بھارتی خارجہ سکریٹری کیبنگلہ دیش کے ہم منصب سے ملاقات
دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا
نئی دہلی ۔25 فروری۔ ایم این این۔ بھارتی خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے جمعرات کو اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب مسعود بن مومن کا خیرمقدم کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ایک ٹویٹ میں کہا سیکرٹری خارجہ نے بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ سفیر مسعود بن مومن کا خیرمقدم کیا۔ ایک نتیجہ خیز میٹنگ میں، دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔شرنگلا نے 10ویں انڈیا-بنگلہ دیش فرینڈشپ ڈائیلاگ میں بات کی تھی جس کا اہتمام انڈیا فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔پیر کو فرینڈشپ ڈائیلاگ میں بنگلہ دیش کے وفد کے ساتھ بات چیت میں شرنگلا نے کہا تھا کہ سرحد کا موثر انتظام اقتصادی روابط اور عوام سے عوام کے رابطے کو آسان بنانے کی کلید ہے۔”ہمیں سرحدی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سامان اور لوگوں کی آسانی سے آمدورفت کو یقینی بنایا جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جائے۔ اس نقطہ نظر کی ایک مثال ہمارا مقصد اضافی سرحدی ہاٹ قائم کرنا ہے۔