سری نگر: جموں و کشمیر پریس کونسل (جے کے پی سی) ایڈیٹر س باڈی نے جمعرات کو یو ٹی میں میڈیا برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک تفصیلی میٹنگ کی۔ جے کے پی سی، جو جموں و کشمیر میں میڈیا برادری کی فلاح و بہبود کےلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے بنائی گئی ہے نے میڈیا کے حقیقی اصولوں کو برقرار رکھنے کا عزم کیا اور جموں و کشمیر میںجمہوریت کے چوتھے ستون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ میٹنگ میں حافظ ایاز گانی ایڈیٹر رائزنگ کشمیر، راجہ محی الدین ایڈیٹر تعمیل ارشاد، فاروق وانی ایڈیٹر برائٹر کشمیر، ایڈوکیٹ اقبال وانی ایڈیٹر سرینگر نیوز، ارشد رسول ایڈیٹر روزنامہ گھڑیال، چسفیدہ شاہ ایڈیٹر کشمیر سکین ،جاوید شاہ، ایڈیٹر- گڈ مارننگ کشمیر، شفاعت کیرا، ایڈیٹر کشمیر ویژن، اقبال احمد (ایڈیٹر کشمیر سنٹرل (اردو) اور منظور انجم ایڈیٹر روزنامہ عقاب نے میٹنگ میں شرکت کی اور اس موقعہ پر جموں و کشمیر پریس کونسل کے عہدیداروں کا اعلان کیا گیا۔ ایڈیٹر س باڈی کی سربراہی حافظ ایاز گانی ایڈیٹر ’رائزنگ کشمیر‘ جے کے پی سی کی صدارت کریںگے جو کونسل کے پہلے صدر منتخب ہوئے ۔اس کے علاوہ شفاعت کیرا ایڈیٹر کشمیر ویژن کو جنرل سیکرٹری اور اقبال احمد ایڈیٹر کشمیر سینٹرل کو آرگنائزنگ سیکرٹری منتخب کیا گیا۔چھ ماہ کی مدت کے لئے منتخب ہونے والی باڈی جے کے پی سی کےنظام کو منظم بنائے گی۔ اس کے علاوہ میڈیا کے دیگر معتبر اداروں کو کونسل کے بینر تلے شامل کرنے کو یقینی بنائے گی۔ ایاز غنی حافظ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہجے کے پی سی کو اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ حقیقی میڈیا تنظیمیں اکٹھی ہوں اور جموں و کشمیر میں میڈیا برادری کی بہتری کے لیے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے اور جے کے پی سی کی ترقی کو یقینی بنانا ہوگا اور عام آدمی کی روز مرہ کی پریشانیوں کو دور کرنا ہوگا۔ میٹنگ میں یو ٹی میں ایک شفاف اور متحرک میڈیا کی حقیقی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اورجے کے پی سی اراکین سے میڈیا انڈسٹری کے لئے اعتبار کو بڑھانے کے لئے تجاویز طلب کی گئیں۔جے کے پی سی کے صدر نے اراکین کو عوامی اہمیت کے مسائل کو اٹھانے کا مشورہ بھی دیا تاکہ ان خدشات کو دور کیا جائے اور جمہوریت کے چوتھے ستون پر لوگوں کا یقین مزید مضبوط ہو۔ صدر جے کے پی سی نے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کا بھی اعلان کیا جو ایڈیٹر س باڈی کو پیشہ ورانہ خطوط پر چلانے کے لئے کام کریں گی۔صدر نے جے کے پی سی کے آئین کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جس میں ایڈوکیٹ اقبال وانی ایڈیٹر ’سرینگر نیوز‘، ارشد رسول ایڈیٹر روزنامہ ’گھڑیال‘ اور منظور انجم ایڈیٹر روزنامہ ’عقاب‘ شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں میڈیا کے دیگر اداروں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لئے ایک کمیٹی برائے رابطہ عامہ کا بھی اعلان کیا گیا۔ کمیٹی کو دیگر معتبر میڈیا اداروں تک پہنچنے کا کام سونپا گیا تاکہ ایک بینر تلے کام کیا جا سکے۔کمیٹی برائے رابطہ عامہ میں راجہ محی الدین ایڈیٹر’تعمیل ارشاد‘ فاروق وانی ایڈیٹر ’برائٹر کشمیر‘ اور جاوید شاہ ایڈیٹر ’گڈ مارننگ کشمیر‘شامل ہیں۔ صدر نے میڈیا برادری کو درپیش خدشات اور مسائل کی نشاندہی کے لئے ایک کمیٹی کا بھی اعلان کیا جس میں چسفیدہ شاہ ایڈیٹر کشمیر سکین، شفاعت کیرا اور ارشد رسول شامل ہونگے۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more