(بٹ مظفر)
کپواڑہ، 23 فروری: ضلع میں سیاحتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام دین نے آج متعلقہ افسران کی میٹنگ طلب کی جس میں ضلع کے مختلف سیاحتی مقامات کی ترقی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر لولاب بنگس ڈرنگیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل بی ڈی ڈی اے)، غلام نبی بھٹ بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کپواڑہ ضلع میں سیاحت کی بہت بڑی صلاحیت موجود ہے جس سے فائدہ اٹھا کر عالمی سیاحتی نقشے پر سامنے لانے کی ضرورت ہے جس سے اس دور افتادہ سرحدی ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ انہوں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے مختلف سیاحتی مقامات کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ سیاحتی مقامات کی ترقی اور بہتری میں اپنا تعاون فراہم کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقے کے مقامی سیاحتی امکانات کو تلاش کرنے کے لیے مارچ کے دوسرے ہفتے میں ٹیتوال میں ٹورازم فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔
سی ای او نے اپنے خطاب میں کہا کہ اجلاس بلانے کا مقصد ضلع کی سیاحتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال اور جائزہ لینا تھا۔
اس موقع پر سیاحت، فوج اور دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ تاجر فیڈریشن کے صدور سمیت اسٹیک ہولڈرز نے کپواڑہ ضلع کی سیاحتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اپنی ت