اننت ناگ /جاوید گل
جمعرات کی درمیانی شب کو اننت ناگ کے چھترگل میں قائم جموں و کشمیر بنک کی شاخ میں چوری کی ناکام کوشش ۔ جے کے این ایس نمائندے جاوید گل کے مطابق جموں و کشمیر برانچ چھترگل کے ملازمین نے حسب معمول روزانہ ڈیوٹی کے لیے برانچ پہنچنے پر دیکھا کہ عمارت کی پچھلی دیوار گرا دی گئی ہے۔ تو انہوں نے پولیس کو اطلاع کرکے جائے واردات پر بلایا اور پولیس کی ٹیم فورینسک ایکسپرٹس کے ہمراہ فوراً موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفتیش میں شامل پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ برانچ کو لوٹنے کی کوشش تھی، لیکن نقب زن اپنی کوشش میں ناکام رہے پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔