اننت ناگ، /جاوید گل
ضلع اننت ناگ کے مٹن زون کے ونتراگ میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول کا ایک بھی طالب علم میٹرک کے امتحانات پاس نہ کرسکا
جے کے این ایس نمائندے جاوید گل کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول ونتراگ میں زیر تعليم 09 امیدوارو نے نومبر – دسمبر میں دسویں جماعت کے امتحانات حصہ لیا، تاہم اساتذہ کی قابليت اور اپنے فرض کے ساتھ کی جا رہی ایمانداری کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ایک بھی طالب علم کامیاب نہ ہو سکھا جبکہ مزکورہ سرکاری اسکول کا حال پچھلے سال بھی ایسا ہی رہا اور گزشتہ سال بھی سکول سے کسی امیدوار نے پاس نہیں کیا، جبکہ گزشتہ 23 طلباء امتحان میں شریک ہوئے تھے، اگرچہ امسال یوٹی حکام کی جانب سے کووڈ-19 کو مدِنظر رکھتے ہوئے نصاب میں 50 فیصد نرمی کا اعلان بھی کیا تاہم اس کے باوجود سکول کو ناکامی ہی ہاتھ آئی۔
جے کے این ایس سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ اساتذہ اسکول میں زیر تعلیم غریب طلباء کے تئیں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے نہ ہی اپنے کام کے ساتھ انصاف کر پاتے ہیں جس کے باعث اسکول نے گزشتہ دو سالوں سے مسلسل ناقص کارکردگی دکھائی اس پر ستم ظریفی یہ ہے کہ محکمہ تعلیم کے حکام خاموش تماشائی کا رول ادا کر رہیں ہیں
محکمہ تعلیم کے ایک اہلکار نے جے کے این ایس کو بتایا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ مزکورہ سرکاری اسکول کا گزشتہ دو سالوں سے دسویں جماعت کے امتحانات میں صفر فیصد نتیجہ رہا جبکہ سکول میں تدریس عملہ کی کمی نہیں ہیں ۔ دریں اثنا، جب اس حوالے سے جے کے این ایس نے چیف ایجوکيشن آفسر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اُن کا فون مسلسل بند تھا