کپواڑہ //بٹ مظفر
شمالی ضلع کپواڑہ کے آلوسہ کرالپورہ میں بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان ۔عوام کے ساتھ محکمہ بجلی کے اہلکاروں کی زیادتی کا لگایا الزام ۔آلوسہ، باباپورہ وغیرہ دیہات سے آئی ہوئی ایک وفد نے نمایندہ کو بتایا کہ مزکورہ علاقہ میں محکمہ بجلی کے اہلکاروں نے بجلی سپلائی میں چند ہفتوں سے اضافی کٹوتی شیڈول رایج کر رکھا ہے ۔جبکہ محکمہ بجلی کے شیڈول کے مطابق ایسا کوئی شیڈول نہیں ہے جس کو محکمہ بجلی کے اہلکاروں نے مزکورہ علاقہ میں لاگو کر کے رکھا ہے ۔اس دوران انہوں نے مذید بتایا کہ مزکورہ علاقہ میں محکمہ بجلی کے ملازمین نے زاتی مصروفیات کو کم کرنے عوام پر شیڈول کے علاوہ اضافی کٹوتی کا اپنا پروگرام رائج کرکے رکھا ہے جوکہ سراسر ناانصافی ہے اور صارفین کے حقوق پر شب خون کے مترادف ہے۔اس دوران انہوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ عہدیداران سے مطالبہ کیاہے کہ مزکورہ علاقہ میں رائج شدہ بجلی کٹوتی شیڈول کا باریک بینی سے جایزه لیا جائے اور عوام کو وضع محکمہ کی طرف سے وضع کردہ شیڈول کے مطانق بجلی فراہم کی جائے اور لوڈ شیڈنگ کا بہانہ کرنے والے کام چور ملازمین کی سرزنش کی جائے ۔