Tuesday, August 11, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

حجاب تنازع: ہر کسی کے آئینی حقوق کا تحفظ کیا جائے گا:سپریم کورٹ

Gadyal Desk by Gadyal Desk
11/02/2022
A A
حجاب تنازع: ہر کسی کے آئینی حقوق کا تحفظ کیا جائے گا:سپریم کورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

Not an Inch of Indian Territory Occupied by China Since 1962: Kiren Rijiju

Opposition Cannot Decide Which Minister Replies in Parliament: Kiren Rijiju

07/08/2026
Rajnath Singh Calls Territorial Army Pillar of ‘Viksit Bharat’; Pushes for Stronger Citizen-Soldier Force

Rajnath Singh Calls Territorial Army Pillar of ‘Viksit Bharat’; Pushes for Stronger Citizen-Soldier Force

06/08/2026
نئی دہلی// سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ وہ حجاب تنازع پر نظر رکھے ہوئے ہے اور مناسب وقت پر متعلقہ عرضیوں کی سماعت کرکے سبھی کے آئینی حقوق کی حفاظت کرے گی۔
چیف جسٹس وی این رمن نے اس معاملے پر جلد سماعت کی سینئر وکیل دیودت کامت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ مناسب وقت پر اس معاملے کی سماعت کریں گے۔
 کامت نے پیر کے لیے معاملہ درج کرنے کی درخواست کی تھی۔مسٹر کامت نے ‘خصوصی تذکرہ کے دوران کرناٹک ہائی کورٹ کے جمعرات کے عبوری حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے 15 فروری سے طلبا و طالبات کے امتحانات کے آغاز کے علاوہ مختلف دیگر آئینی پہلوؤں کا حوالہ دیتے ہوئے دلائل دیے اور ‘خصوصی اجازت عرضی پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا۔
کرناٹک ہائی کورٹ نے اپنے عبوری فیصلے میں طالبات کو مذہبی لباس پہننے پر اصرار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔جسٹس رمن نے سینئر وکیل کامت سے کہاکہ آئینی حقوق سب کے لیے ہیں اور یہ عدالت اس کی حفاظت کرے گی۔ ہم مناسب وقت پر فہرست بنائیں گے۔
سینئر وکیل کپل سبل نے جمعرات کو کرناٹک ہائی کورٹ سے حجاب تنازع سے متعلق درخواستوں کو چیف جسٹس کی سربراہی والی اس بنچ کے سامنے عدالت عظمیٰ میں منتقل کیا تھا اور اس درخواست پر جلد سماعت کرنے کی اپیل کی تھی۔
چیف جسٹس نے دلائل سننے کے بعد کہا تھا کہ معاملہ کرناٹک ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے درج ہے، پہلے وہاں سماعت ہونے دیں، اس کے بعد ہم اس پر غور کریں گے۔
خصوصی تذکرہ کے دوران جلد سماعت کی ضرورت کی وضاحت کرتے ہوئے، مسٹر سبل نے کہا تھاکہ امتحان ہونے والے ہیں۔ا سکول اور کالج بند ہیں۔ لڑکیوں پر پتھر برسائے جا رہے ہیں۔ یہ تنازع پورے ملک میں پھیل رہا ہے۔ اس معاملے پر فوری طور پر غور کیا جانا چاہیے۔
چیف جسٹس نے مدراس ہائی کورٹ میں اس معاملے کے زیر سماعت ہونے اورشنوائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’پہلے انہیں اس معاملے پر غور کرنے دیں۔
کرناٹک میں حال ہی میں اس وقت تنازعہ شروع ہوا تھا جب ایک تعلیمی ادارے میں طالبات کو حجاب اتار کر کلاس میں آنے کے لیے کہا گیا، جس سے انھوں نے انکار کر دیا۔ طالبات کی جانب سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ حجاب پہننا ان کا آئینی حق ہے اور انہیں اس سے نہیں روکا جا سکتا۔
Previous Post

Protest in Shopian in support of ‘Hijab’

Next Post

Lt Governor reviews Covid-19 situation in J&K UT with Covid Task Force and DCs, SPs

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

Not an Inch of Indian Territory Occupied by China Since 1962: Kiren Rijiju
National

Opposition Cannot Decide Which Minister Replies in Parliament: Kiren Rijiju

by Gadyal Desk
07/08/2026
0

New Delhi, Aug 7 (JKNS): Parliamentary Affairs Minister Kiren Rijiju on Friday said the Opposition cannot insist on a particular...

Read more
Rajnath Singh Calls Territorial Army Pillar of ‘Viksit Bharat’; Pushes for Stronger Citizen-Soldier Force

Rajnath Singh Calls Territorial Army Pillar of ‘Viksit Bharat’; Pushes for Stronger Citizen-Soldier Force

06/08/2026
National Flag of India Quiz Draws Strong Response; 9 Days Left to Participate

National Flag of India Quiz Draws Strong Response; 9 Days Left to Participate

06/08/2026
J&K Has Become Tourist Hotspot, No Longer Terrorist Hotspot: Union Home Ministry

‘274 Fugitives Brought Back From 36 Countries Since 2021 Under PM Modi’s Leadership’: MHA

04/08/2026
‘Every Major National Security Decision Under PM Modi Has Doval’s Guidance’: Amit Shah While Presenting Lokmanya Tilak National Award

‘Every Major National Security Decision Under PM Modi Has Doval’s Guidance’: Amit Shah While Presenting Lokmanya Tilak National Award

01/08/2026
Next Post
Lt Governor reviews Covid-19 situation in J&K UT with Covid Task Force and DCs, SPs

Lt Governor reviews Covid-19 situation in J&K UT with Covid Task Force and DCs, SPs

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.