بازار سننان ، سڑکیں ویران ، لازمی خدمات کے بغیر کسی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی
کپواڑہ//بٹ مظفر
جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں لگاتار شدت کے چلتے دو روزہ لاک داﺅن کے بیچ اتوار کوبھی ضلع کپواڑہ میں مکمل لاک ڈاﺅن رہاجبکہ کپواڑہ سمیت ضلع کے دیگر اعلاقوں میں بھی بندشوں کے نتیجے میں معمول کی زندگی متاثر رہی۔ ہفتہ وار لاک ڈاﺅن کے نفاذ کے نتیجے میں بازار سنسنان جبکہ سڑکیں ویران نظر آرئی ہے۔ اسی دوران انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی تھی اور صرف ان گاڑیوں جو لازمی خدمات سے وابستہ تھے کو چلنے کی اجازت دی جا رہی ہے تھے۔ زراٸع کے مطابق جموں کشمیر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے بڑھتے پھیلاﺅکے پیش نظر کپواڑہ میں بھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع کپواڑہ کے تمام اعلاقوں میں بھی ہفتہ وار کورونا کر فیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا جوکہ اتوار کی صبح سے ہی کپواڑہ کے تمام علاقوں میں کووڈ لاک ڈاﺅن شروع ہوا۔ کورونا کرفیو پر عملدر آمد کے بیچ اتوار کی صبح سے ہی کواڑہ کے سمیت دیگر علاقوں میں بھی سخت ترین اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور لوگوں کی نقل و حمل پر مکمل روک لگانے کےلئے فورسز اور پولیس نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہے۔ کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلئے ا ٹھائے گئے اقدمات سے اگرچہ عام لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم لوگوںکا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ضروری ہے اورلوگ سرکارکے اس فیصلے پر اپنا بھر پور تعاون دینے کو تیار ہے۔کورونا کرفیو کے چلتے ضلع اور دیگر گردونواح کے علاقوںمیں صبح سے ہی پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل بند رہی جبکہ تمام تجارتی مراکز اور دکانیں صبح سے ہی مقفل رہیں جبکہ غیر ضروری طور پر کسی کو بھی چلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی بلکہ صرف لازمی اور ایمرجنسی خدمات کو پابندیوں سے باہر رکھا گیا تھا۔ کورونا کرفیو کی وجہ سے سڑکوں اور کاروباری اداروں کو بند کرکے لوگوں کو اپنے گھروں تک ہی محدود کردیا گیا ہے۔ دیگر اعلاقوں میں بھی لوگوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے صبح سے ہی سیکورٹی فورسز اہلکار تعینات کئے گئے جو کہ ملحقہ علاقوں سے آنے والی گاڑیوں کو قصبے میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔ادھر لولاب اور دیگر جگہوں پر بھی زراٸع نے اطلاع دی ہے کہ کورونا کرفیو کے باعث لوگ گھروں میں ہی محصور رہے سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ گھروںسے غیر ضروری طور پر کسی کو باہر آنے نہیں دیا گیا۔ مجموعی طور پر وادی کشمیر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے ساتھ اتوار کو کورونا کرفیو سے ہر سو سناٹا چھا گیا ہے۔ اور کئی دیگر مقامات پر پولیس عملہ کو تعینات کیا گیا ہے اور ان مقامات پر ناکے قائم کئے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کو قصبہ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اتوار کوصبح سے ہی ضلع کے بیشتر علاقوں میں بھی بندشیں سخت سے عائد کردی گٸ۔