سری نگر// جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی کمی واقع ہو ئی ہے اور اتوار کے روز 1151افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ 9مریض فوت ہوئے ہیں۔
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز ضلع سری نگر میں 197افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں 54، بڈگام میں 116، پلوامہ میں 38، کپواڑہ میں 62، اننت ناگ میں 63، بانڈی پورہ میں 22، گاندربل میں 28، کولگام میں 48اور شوپیاں میں بارہ افراد کی رپورٹ پوزٹیو آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جموں ضلع میں اتوار کے روز 168کی رپورٹ مثبت آئی، اُدھم پور میں 63، راجوری میں گیارہ ، ڈوڈہ میں 117، کٹھوعہ میں 32، سانبہ میں 25، کشتواڑ میں ایک ، پونچھ میں چھ، رام بن میں 36اور اور ریاسی میں 52افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
سرکاری ترجمان نے مزید بتایا کہ اتوار کے روز مزید 4393 مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 1378جموں صوبے اور 3015 کشمیر ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 9 مریض فوت ہوئے ہیں۔
اُن کے مطابق جموں کشمیر یوٹی میں کل ملا کر 17412 ایکٹیو کیسز ہیں جن میں سے 5698 جموں اور 11714 کشمیر ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔
دریں اثنا جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ معاملات میں غیر معمولی کمی واقع ہونے کے بعد تجارتی انجمنوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وویک اینڈ لاک ڈاون کو اب ختم کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ چونکہ یومیہ کیسز لگاتار کم ہو رہے ہیں لہذا وویک اینڈ لاک ڈاون کا اب کوئی جواز نہیں بنتا ہے ۔
تجارتی انجمنوں نے یوٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح سے باقی ریاستوں نے اسکولوں اور کالجوں کو کھولنے کا فیصلہ لیا اسی طرح جموں وکشمیر میں بھی اسکولوں اور کالجوں میں جلد از جلد درس و تدریس کا کام کاج شروع ہونا چاہئے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے 26 دنوں کے بعد اتوار کے روز سب سے کم کیسز سامنے آئے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے دکانداروں اور تاجروں کو اب راحت ملنی چاہئ