بچوں کے علاوہ علاقہ کے معززین نے شرکت کی
سرینگر۔آثار شریف جناب صاحب صورہ میں آج بچوں کے لۓ عظمت مصطفے کانفرنس کا انعقا د عمل میں لایا گیا۔کانفرنس میں علاقہ جناب صاح صورہ سے تعلق رکھنے والے بچوں نے بڑے جوش خروش ے ساتھ شرکت کی۔ کانفرنس میں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لۓ جناب صاحب اور اس سے ملحقہ علاقہ جات کے معززین نے شرکت کی اس موقعہ پر بچوں نے آنحضور صلی الہ علیہ وسلم کی مختلف گوشوں پر پر اپنی تقاریر پیش کیں۔کانفر نس میں بچوں کی طرف سے غیر معمولی دلچسپی اور تیاری پر بچوں کی سراہنا کی گئی ۔بچوں کی طر ف سے کانفرنس میں جوش خروش کے ساتھ شرکت کو دینی سرگرمیوں کے لۓ خوش آیند قرار دیتے ہوۓ بچوں کے لۓ ایسی تقاریب کوجاری رکھنے پر زور دیا گیا۔کانفرنس کے آخر پر نمایاں کارکردگی کے لۓ بچوں میں دینی رحجان کو جاری رکھنے اور حوصلہ افزائی کے لۓ انعامات بھی تقسیم کۓ گۓ۔اشفاق احمد ا یڈ مسٹر جناب صاحب صوبہ