Thursday, May 15, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

کشمیرکے سبھی اضلاع میں’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون جاری، ہر سو سناٹا

Gadyal Desk by Gadyal Desk
30/01/2022
A A
کشمیرکے سبھی اضلاع میں’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون جاری، ہر سو سناٹا
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
سری نگر//وادی کشمیر میں اتوار کے روز بھی ’ویک اینڈ ‘ لاک ڈاون نافذ رہنے سے ہر سو بازاروں میں سناٹا چھایا رہا اور کاروباری سرگرمیاں بھی ٹھپ ہو کررہ گئیں۔
بتادیں کہ کورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ نے لگاتار دوسرے ہفتے بھی یونین ٹریٹری میں 64 گھنٹوں پر محیط لاک ڈاون نافذ کیا ہے۔
یہ لاک ڈاون جمعے کے دو بجے سے شروع ہو کر پیر کی صبح چھ بجے ختم ہوگا اور اس کا نفاذ ہر ہفتے اگلے احکامات صادر ہونے تک جاری رہے گا۔
یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے اتوار کی صبح مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ شہر کے تمام بازار بند ہیں اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی معطل ہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ لاک ڈاون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے کئی مقامات پر پولیس کے ناکے لگا دئے گئے ہیں اور اہم جگہوں پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔
موصوف نامہ نگار نے کہاکہ اتوار کے پیش نظر لوگوں نے گھروں میں ہی بیٹھنے کو ترجیح دی اور اگر کوئی مجبوری کی حالت میں گھر سے نکلتا ہے تو اس نے ماسک وغیرہ لگائی ہوتی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات اور قصبہ جات میں بھی اتوار کو لاک ڈاون نافذ رہا اور بازاروں میں دکا ن بند اور ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل معطل رہی۔
قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کے کیسز میں آئے روز بے تحاشہ اضافہ درج ہو رہا ہے جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یونین ٹریٹری انتظامیہ اس لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے۔
دریں اثنا گرمائی دارلخلافہ سری نگر میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے کی پادائش میں متعدد افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کا سلسلہ جاری ہے۔
Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر حادثہ | ایک سیاح کی موت،3 زخمی

Next Post

تاریخی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی پر پابندی مداخلت فی الدین :نیشنل کانفرنس

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
تاریخی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی پر پابندی مداخلت فی الدین :نیشنل کانفرنس

تاریخی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی پر پابندی مداخلت فی الدین :نیشنل کانفرنس

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.