Thursday, May 15, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

تاریخی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی پر پابندی مداخلت فی الدین :نیشنل کانفرنس

Gadyal Desk by Gadyal Desk
30/01/2022
A A
تاریخی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی پر پابندی مداخلت فی الدین :نیشنل کانفرنس
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
سری نگر//جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس نے مرکزی جامع مسجد نوہٹہ میں نمازِ جمعہ پر لگائی گئی پابندی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں بے جا مداخلت ہے۔
پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ جموں وکشمیر پر اس وقت تاناشاہی پر مبنی راج مسلط کیا گیا ہے اور جامع مسجد کو جمعہ کے روز نمازیوں کیلئے بلاجواز بند رکھنا ظالم حکمرانی کی ایک مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے رویہ سے شخصی راج کی یاد تاز ہوتی ہے کیونکہ اُس وقت بھی مسلمانوں کو نمازوں کیلئے روکنے کیلئے عبادت گاہوں بند کیا جاتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جس طرح سے مسلسل 26 ہفتوں سے جامع مسجد کے منبر و محراب خاموش ہیں ، یہی جبری خاموشی شخصی راج کے دوران بھی ہوا کرتی تھی۔
سرکاری کے ان اقدامات کی نکتہ چینی کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ جامع مسجد کو بند رکھنا صرف اور صرف دینی معاملات میں بے جامداخلت اور انتقام گیری کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جامع مسجد 5اگست 2019 کے بعد بیشتر اوقات مقفل ہی رکھی گئی ، بیچ بیچ میں اگر کبھی نماز کی اجازت دی گئی تاہم بعد میں پھر سے اسے بند کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کورونا کا بہانا بناکر جامع مسجدکو بند کیا جارہاہے لیکن پورے ملک میں تمام مذہبی سرگرمیاں جاری ہیں اور الیکشن کی ریلیوں کے لاکھوں کی تعداد میں لوگ جمع ہورہے ہیں۔ اگران لاکھوں افراد کے اجتماع سے کورونا نہیں پھیل رہا تو پھر جامع مسجد میں نمازِ جمع کی ادائیگی سے کورونا کیسے پھیلے کا اندیشہ جتلایا جارہاہے؟
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھی سرکاری تقریبات میں سینکڑوں افراد شرکت کرتے ہیں لیکن اُس وقت کورونا ان تقاریب کے اہتمام میں حائل نہیں آتے۔
ترجمان نے کہا کہ جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کی پابندی کشمیریوں کے مذہبی معاملات پر پابندی لگانے کا ظالمانہ اقدام ہے ، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ ہوش کے ناخن لیکر جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی پر پابندی کو ختم کریں۔
Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

کشمیرکے سبھی اضلاع میں’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون جاری، ہر سو سناٹا

Next Post

Lt Governor reviews progress of AIIMS Jammu, IIT Jammu, Jambu Zoo through camera-mounted drones via videoconferencing

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
Lt Governor reviews progress of AIIMS Jammu, IIT Jammu, Jambu Zoo through camera-mounted drones via videoconferencing

Lt Governor reviews progress of AIIMS Jammu, IIT Jammu, Jambu Zoo through camera-mounted drones via videoconferencing

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.