کووڈ کیسز کا سلسلہ توڑنے کے لیے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت سے بچنے کے لیے پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
لاک ڈاؤن کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے کپواڑہ، ترہگام،کلاروس۔ سوگام، کرالپورہ، تراتھ پورہ رام ہال، ہنڈواڑہ، کرال گنڈ، لنگیٹ، قلم آباد، ٹنگڈار وغیرہ سمیت مختلف تحصیل ہیڈکوارٹرز میں ڈیوٹی مجسٹریٹ اور پولیس دستے تعینات کیے گئے ہیں۔
بازاروں میں صرف ضروری اور ہنگامی خدمات کی اجازت ہے۔
قبل ازیں، ضلع مجسٹریٹ کپواڑہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں اختتام ہفتہ (ہفتہ اور اتوار) کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی کا حکم دیا گیا ہے، اس کے علاوہ رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک روزانہ رات کا کرفیو نافذ رہے گا۔
حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام کالج، اسکول، پولی ٹیکنک، آئی ٹی آئی، کوچنگ سینٹر برائے سول سروسز/انجینئرنگ/این ای ای ٹی تعلیم کا آن لائن ذریعہ اختیار کریں گے اور ذاتی طور پر کوئی تدریس نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ، کوویڈ کے مناسب رویے پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور ڈیفالٹر کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔
کپواڑہ//بٹ مظفر
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more