Tuesday, July 8, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

میں نے اُس وزیر اعظم کے ساتھ کام کیا جس نے انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت کا نعرہ دیا تھا: عمر عبدا ﷲ

Gadyal Desk by Gadyal Desk
13/12/2021
A A
میں نے اُس وزیر اعظم کے ساتھ کام کیا جس نے انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت کا نعرہ دیا تھا: عمر عبدا ﷲ

Srinagar, Dec 13 (UNI) Former Jammu and Kashmir Chief Minister and vice president of National Conference Omar Abdullah addressing a workers meeting at TRC Kupwara in North Kashmir on Monday. UNI Photo-SRN21

FacebookTwitterWhatsappTelegram

سری نگر، 13 دسمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبدا ﷲ کا کہنا ہے کہ گپکار الائنس کیلئے این سی نے بہت زیادہ قربانیاں پیش کیں۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے اُس وزیر اعظم کیساتھ کام کیا جس نے سری نگر کی سرزمین سے پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور کہا کہ دوست بدلے جاسکتے ہیں لیکن پڑوسی بدلے نہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 370 کی بحالی کیلئے سبھی سیاسی پارٹیوں کے درمیان اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے کپواڑہ میں یک روزہ ورکرس کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔مر عبدا ﷲ نے کہا کہ 370 کی منسوخی کے بعد سب کچھ ٹھیک ہو جانے کے اعلانات اور دعوے کئے گئے لیکن زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ سے لیکر کپواڑہ تک کہیں بھی لوگوں کی زندگیوں میں کوئی بہتری نہیں آئی بلکہ زمینی سطح پر ان اقدامات کے منفی اثرات ہی مرتب ہوئے، جس کی وجہ سے لوگ مایوسی اور نااُمیدی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ عمر نے بتایا کہ ”خصوصی پوزیشن کے جبری خاتمے کے بعد ہم نے اپنے حقوق کی بحالی کیلئے آواز بلند کی، ہم یہ بھی جانتے تھے کہ اس لڑائی میں سب کا شامل ہونا لازمی ہے۔عمر نے کہا کہ گپکار الائنس کیلئے نیشنل کانفرنس نے بہت زیادہ قربانیاں پیش کیں ہیں۔اُن کے مطابق نئی دہلی جموں وکشمیر کی جماعتوں کے اتحاد سے خوش نہیں تھی، اُن کو پی اے جی ڈی پسند نہیں تھا، وہ چاہتے تھے کہ کسی نے کسی طرح یہ اتحاد بکھر جائے اور بالآخر وہ اس پارٹی کو الگ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔عمر عبداللہ نے کہا کہ میں یہ بات یقین کیساتھ کہہ سکتا ہوں اگر نیشنل کانفرنس نے تنہا ڈی ڈی سی الیکشن لڑا ہوتا تو شائد کشمیر کے تمام 10اضلاع میں نیشنل کانفرنس کے چیئرمین ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ”بھاجپا کے کہنے پر جو لوگ اس عوامی اتحاد سے الگ ہوئے وہ آج یہ طعنے دے رہے کہ ’عمر عبداللہ نے سب سے پہلے بھاجپا کیساتھ اتحاد کیا تھا‘، میں نے کب اس بات سے انکار کیا کہ میں این ڈی اے کا حصہ نہیں تھا، جس میں بھاجپا بھی تھی، میں نے کب کہا میں منسٹر نہیں تھا۔عمر نے کہا کہ میں تو فخر کیساتھ کہتا ہوں کہ میں نے اُس وزیر اعظم کیساتھ کام کیا جس کو آج بھی جموں وکشمیر کے لوگ عزت سے یاد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اُس وزیر اعظم سے کام کیا جنہوں نے جموں و کشمیر کے مسئلہ کے حوالے سے انسانیت، جمہوری اور کشمیریت کا نعرہ دیا۔اُس وزیر اعظم کیساتھ کام کیا جس نے سرینگر مظفر آباد کا روڑ کھولا، میں نے اُس وزیر اعظم کیساتھ کام کیا جس نے سری نگر کی سرزمین سے پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور کہا کہ دوست بدلے جاسکتے ہیں لیکن پڑوسی  نہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ بی جے پی نے جموںوکشمیر میں انسانیت کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے، جمہوریت کی دھجیاں اُڑا دیں اور کشمیریت کو بر باد کرکے رکھ دیا۔

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Five-day ATAL-FDP on ‘5G and IoT’ concludes at NIT Srinagar

Next Post

J&K saw the highest-ever tourist footfall in November

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
J&K saw the highest-ever tourist footfall in November

J&K saw the highest-ever tourist footfall in November

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.