Tuesday, July 8, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

وہ قوانین بھی منسوخ کئے جائیں جن سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق چھینے گئے: پی ڈی پی

Gadyal Desk by Gadyal Desk
20/11/2021
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

سری نگر،20  نومبر  پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محبوب بیگ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے زرعی قوانین کی منسوخی کے اعلان کو جمہوریت کی جیت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اب وہ قوانین بھی منسوخ کئے جائیں جن سے جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے حقوق چھینے گئے۔انہوں نے کہا کہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے سے یہ بات صاف ہوئی ہے کہ ملک میں عوام ہی طاقت کااصل سرچشمہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم واقعی ’دل کی دوری اور دلی سے دوری‘ کی بات کرتے ہیں تو انہیں ہمیں بھروسہ دلانا ہوگا کہ یہاں حیدر پورہ جیسے واقعات دوبارہ وقوع پذیر نہیں ہوں گے۔موصوف جنرل سیکریٹری نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’حیدر پورہ واقعے سے پورے قوم نے درد محسوس کیا اور ہم نے نا انصافی کے خلاف ایک ہو کر آواز بلند کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اگر واقعی ’دل کی دوری اور دلی سے دوری‘ کی بات کرتے ہیں تو انہیں ہمیں، بچوں اور لواحیقن کو بھروسہ دلانا ہوگا کہ یہاں ایسے واقعات اب وقوع پذیر نہیں ہوں گے اور یہاں آکر ہمارا درد بانٹنا ہوگا‘۔مسٹر بیگ نے ملک کے دانشوروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کو اجنبی نہ سمجھیں بلکہ انہیں ہی اپنا سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے زرعی قوانین کی منسوخی کا اعلان کسی پارٹی کی ہار یا جیت نہیں ہے بلکہ یہ جمہوریت کی جیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس اعلان سے یہ بات صاف ہوئی ہے کہ ملک میں طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہی ہے نہ کہ پارلیمنٹ۔موصوف جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اسی طرح ان قوانین کو بھی منسوخ کرنے کی ضرورت ہے جن سے پانچ اگست2019  کے بعد جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے حقوق چھینے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب سے غلطیاں ہوئی ہیں اور ہمیں ماضی میں جھانکنے کی بجائے ان غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔مقامی جنگجوؤں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ’جنگجو ہو، ملک دشمن عنصر ہوں یا دہشت گرد ہوں، لاشوں کو لواحیقن کے حوالے کیا جانا چاہئے‘۔مسٹر بیگ نے کہا کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کے وجود کا مقصد ہی یہ تھا کہ ہم حقوق کے لئے مل کر آواز اٹھائیں۔اہوں نے کہا کہ ہماری جماعت پتھر بازی اور بندوق اٹھانے کے بجائے پر امن احتجاج سے اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کی حمایت کرتی ہے۔یو این آئی

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Army hosts beautician course at Dadpeth (Mughal Maidan), Kishtwar

Next Post

Class 10th exams commence in Kashmir

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
Class 10th exams commence in Kashmir

Class 10th exams commence in Kashmir

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.