نئی دہلی، 11اکتوبر نیشنل کانفرنس کے جموں ڈویزن کے صدر اور سابق رکن اسمبلی دیویندر سنگھ رانا اور جموں وکشمیر کے سابق کابینی وزیر اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر سرجیت سنگھ سلاتھیا آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔
مسٹر رانا اور مسٹر سلاتھیا نے یہاں مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، ہردیپ سنگھ پوری، جموں وکشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رانا کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت لی۔
جموں وکشمیر کے بی جے پی کے انچارج اور پارٹی کے جنرل سکریٹری ترون چگ نے دونوں لیڈروں کا پارٹی میں استقبال کیا۔
مسٹررانا جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلی اور نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کے سیاسی مشیر رہ چکے ہیں۔ وہ سیاسی، سماجی اور کاروباری تنظیموں کے مشترکہ اعلانات کے طورپر ’جموں منشور‘ جاری کئے جانے کی وکالت کرتے رہے ہیں، جس میں خاص طورپر جموں علاقہ کے لئے ریاست کا درجہ بحال کرنے کی مانگ شامل ہے۔
مرکزی حکومت نے 2019میں جموں وکشمیر کے مکمل ریاست کے درجہ ختم کردیا تھا اور اسے دو مرکز کے زیرانتظام ریاستوں جموں وکشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا تھا۔
آئندہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے مدنظر جموں ڈویزن کے نقطہ نظر سے ان دونوں لیڈروں کا بی جے پی میں شامل ہونا نیشنل کانفرنس کے لئے بڑا جھٹکاسمجھا جارہا ہے۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more