Sunday, July 6, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

مجھے ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا: محبوبہ مفتی

Gadyal Desk by Gadyal Desk
09/10/2021
A A
Mehbooba Mufti barred from visiting Tral
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

سری نگر،9  اکتوبر (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ اننت ناگ کے منگہال برج کے نزدیک ایک ناکے پر سیکورٹی فورسز اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے ایک مزدور کے گھر جانے سے روکنے کے لئے مجھے ہفتے کے روز ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہند چاہتی ہے کہ ہم صرف منتخب ہلاکتوں کی ہی مذمت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے حالات بد سے بدتر ہوگئے ہیں۔موصوفہ نے یہ باتیں ہفتے کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہیں۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ’مجھے آج ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا۔ میں آج سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے ایک عام شہری کے گھر جانا چاہتی تھی۔ حکومت ہند چاہتی ہے کہ ہم منتخب ہلاکتوں کی مذمت کریں وہ (حکموت ہند) ان ہی معاملوں میں مشتعل ہوجاتے ہیں جن میں لوگوں کو گروہوں میں منقسم کرنے کے لئے نفرت کی سیاست کی جاتی ہے‘۔
محبوبہ مفتی نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا: ’جموں و کشمیر میں حالات بد سے بدتر ہوگئے ہیں۔ میرے خدشات اس حقیقت سے مزید مستحکم ہوجاتے ہیں کہ حکومت ہند اصلاحی اقدام کی بجائے انتخابات میں اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے طاقت کی پالیسی جاری رکھے گی۔ معاملہ اترپردیش میں ہونے والے انتخابات کا ہے‘۔
بتادیں کہ ضلع اننت ناگ میں منگہال برج کے نزدیک ایک ناکے پر جمعرت کی شام سی آر پی ایف اہلکاروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
مہلوک شخص کی شناخت پہلے یاسر علی ساکن جموں کے بطور کی گئی تاہم اہلخانہ کے مطابق اس کا نام پرویز احمد خان ہے جو کہر بل اننت ناگ میں ایک کرایے کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال مزدوری کرنے کے لئے چھ مہینے کشمیر میں گذارتے تھے۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

حالیہ شہری ہلاکتوں کے بعد سری نگر میں سیکورٹی بندوبست سخت

Next Post

Kashmiri Pandits held a demonstration at Jantar Mantar

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
Kashmiri Pandits held a demonstration at Jantar Mantar

Kashmiri Pandits held a demonstration at Jantar Mantar

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.