سید کامران علی
۔
سرنکوٹ ، 30 اگست: ضلع پونچھ کے سورنکوٹ علاقے میں پیر کے روز دو نوجوان ایک گاڑی کے کھائی میں گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔زرائع کا کہنا تھا کہ 0940 بجے ایک اکو گاڑی (JK06- 5429) جس کو عمران احمد (25) ولد عبدالقیوم جو گاڑی چلا رہا تھا دوسرے نوجوان ، عابد حسین (20) ولد محمد صادق ساتھ بیٹھا علاقہ ترانوالی میں گاڑی سڑک سے پھسل گیی اور 20-25 میٹر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہے میں دونوں نوجوں ہلاک ہوگئے ۔تفتیش کے دوران معلوم ہوا کے دونوں مرہ بفلیاز کے رہائشی ہیں اور دونوں کو شدید چوٹیں آئیں۔دریں اثناء مقامی لوگ حادثہ کے موقع پر پہنچے اور دونوں کو قریبی سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ منتقل کیا۔ جہاں تاہم ان دونوں کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہے