سید کامران علی
سرنکوٹ// ایس ڈی ایم سرنکوٹ نعیم النسا نے گزشتہ کچھ دنوں سے ایک لینک روڈ سرنکوٹ تا موری جڑانوالی کے معاملے کو سلجھایا جس پر مقامی لوگوں کا کافی غم و غصہ پایا جا رہا تھا۔ مذکورہ روڈ کا کوئی حل نہیں نکل رہا تھا۔قابل ذکر یہ بات ہے کہ محکمہ گریف کی جانب سے تھنہ منڈی بفلیاز سرنکوٹ سڑک کی کشادگی کا کام شروع کر دیا ہوا ہے۔ زمینی کٹائی کے دوران مزکورہ لنک روڈ کا کچھ حصہ تباہ ہو گیا اور مزکورہ لینک روڈ بند ہو گئ۔ سڑک کی بخالی بروقت نہ ہو سکی جس کی وجہ سے لوگ پرشان ہو گئے۔لینک روڈ کل سات کلو میٹر کے آس پاس ہے۔ اس معاملے کی شکایت ایس ڈی ایم سرنکوٹ نعیم النسا کے پاس پہنچی اور ایس ڈی ایم نعیم النسا اور نائب تحصلدار سرنکوٹ تعارف حسین شاہ نے موقع پر جا کر سڑک بخالی کو یقینی بنایا جو الگ بھگ گزشتہ تین چار دنوں سے بند پڑی ہوئی تھی۔ سڑک بخالی پر متعلقہ سرپنچ طاہر منظور مرزا نائب سرپنچ و دیگر معززین نے موصوفہ کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے بروقت کاروائی کر کے سڑک کو بخال کیا۔ اور لوگوں کو آنے جانے میں راحت ملی۔