سرینگر/31جولائی/سکمز صورہ میں مریضوں کو طبی سہولیات سے محروم رکھنے جانے پر مختلف سرکاری ملازمین کی انجمنوں نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اس ادارے کی کارکرگی کافی حد تک متاثر رہے گی۔ انجمنوںنے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے سابقہ فیصلے کو فوری طو رپر واپس لیکر ڈائریکٹر سکمز کو تمام اختیارات واپس کریں تاکہ سابقہ دور کی طرح اس طبی ادارے کی کارکردگی بہتر رہے اور مریضوں کو بہتر علاج و معالجہ مئیسر رہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی نگران اعلیٰ محترمہ فاطمہ رسول کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ کے ساتھ ساتھ مختلف سرکاری ملازمین کی انجمنوں نے شرکت کی جن میں جموں کشمیر میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن کے صدر اور صوبائی صدر ٹرسٹ سشیل سودن ، فشریز ایمپلائز ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ اور گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس کے جنرل سیکریٹری ، ملک غلام حسن ہارٹیکلچر ایمپلائز ایسوسی ایشن کے پریذیڈٹ اور گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس کے نائب صدر ، ماسٹر شیخ منصور صوبائی صدر گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس ،پیر اعجاز امین سنٹرل نگران اعلیٰ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ ، شیخ نورالحسن ضلعی نگران سرینگر، امرین کور صوبائی صدر جموں گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس ، رجنی بالی جنرل سیکریٹری یومنز ونگ گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس ، سریندر سنگھ بالی نائب صدر نگوا سکمز ، شبیر حسین ترجمان اعلیٰ نگوا سکمز کے علاوہ دیگر محکموں کی انجمنوں سے وابستہ لیڈران نے شرکت کی جنہوںنے اس بات پر سخت برہمی کااظہار کیا ہے کہ وادی کے سب سے بڑے طبی ادارے کو ”رام بھروسے“ چھوڑ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکمز ڈائریکٹر کی کارکردگی کا اعتراف خود مرکزی وزارت صحت نے بھی کیا ہے تاہم ایل جی انتظامیہ کو چند TV اختیارات سے محروم رکھا جائے گا تو ادارے کی کارکردگی متاثر ہونا لازمی ہے ۔ اجلاس میں ایل جی انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سابقہ فیصلے کو واپس لیں اور سکمز کے ڈائریکٹر کو تمام اختیارات واپس دیں جوکہ ضابطے کے تحت ہے کیوںکہ پروٹوکول کے حساب سے کسی بھی ادارے کے سربراہ کو ان اختیارات سے محروم نہیں رکھاجاسکتا جس سے ادارے کی کارکردگی متاثر ہوگی ۔ اجلاس میں اس بات پر بھی افسوس کااظہار کیا گیا کہ ہسپتال میں مریضوں کو ادویات اور دیگر طبی سہولیات مئیسر نہیں ہے کیوں کہ ناظم صورہ ہسپتال کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ ادویات خریدیں اسلئے اس طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more