ننت ناگ/18جولائی/ جے کے این ایس / جاوید گل،
عیدالضحٰی کے موقع پر بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے اننت ناگ میں غریب اور جسمانی طور خاص افراد میں مفت راشن تقسیم کیا گیا، جے کے این ایس نمائندے جاوید گل کے مطابق ہوسنگ کالونی کھنہ بل اننت ناگ واقع پارٹی ضلع آفس میں منعقدہ ایک مختصر تقریب کے دوران یو ٹی جموں کشمیر کے وائس پریزڈنٹ صوفی یوسف نے رلیف تقسیم کاری مہم کی شروعات کرتے ہوئے کہی افراد میں اشیائے ضروریات تقسیم کئیں ، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صوفی یوسف نے کہا کہ بی جے پی ہر سطح پر غریب عوام کے ساتھ ہے اور سب کا ساتھ سب کا ویکاس ہی بھارتی جنتا پارٹی کا اجھنڑا ہے، اُن کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی کا ہر کارکن غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتا ہے اور مستقبل میں بھی یہ پارٹی جسمانی طور خاص افراد کی مدد کے لئے پیش پیش رے گی ، واضح رہے کہ آج ضلع ہیڈ آفس کے علاوہ کوکرناگ ، شانگس اور ڈکسم میں بھی پارٹی کی جانب سے مفت راشن تقسیم کیا گیا