Saturday, May 10, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

میں دیکھ رہا ہوں کہ لوگ بغیر ماسک پہنے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

Gadyal Desk by Gadyal Desk
19/07/2021
A A
LG rolls out “Lieutenant Governor’s Sustainable Development Fellowship (LGSDF)” for Engineering, Management & other Graduates of J&K
FacebookTwitterWhatsappTelegram

سری نگر، 19 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ بار بار اپیل کرنے کے باوجود لوگ سڑکوں پر بغیر ماسک پہنے چلتے پھرتے نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے لوگوں سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘عوام کی آواز’ کے دوران کہا: ‘میں اس پروگرام میں بار بار آپ سے کورونا کے پیش نظر احتیاط کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ میں نے پچھلے کچھ دنوں سے دیکھا کہ لوگ لاپرواہی کر رہے ہیں۔ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ بار بار اپیل کے باوجود سڑکوں پر لوگ ماسک کے بغیر چلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘میری آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے کہ مہربانی کر کے احتیاط برتیں۔ ایس او پیز پر عمل کرنے سے ہم اس بیماری کو دور رکھ سکتے ہیں۔ ایس او پیز پر عمل کرنے سے آپ نہ صرف اپنی بلکہ اپنے خاندان کی زندگی بچا سکتے ہیں نیز عوام کی جانیں بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں’۔
منوج سنہا نے لوگوں کو عید الاضحیٰ کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عید منانے کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘اکیس جولائی کو پورے ملک کے ساتھ جموں و کشمیر میں بھی عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ میں آپ سب کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ہم سب اس تہوار کو منائیں گے’۔

یو این آئی

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Lt Governor reviews functioning of Jal Shakti Department

Next Post

DRAWING COMPETITION AT ARMY GOODWILL SCHOOL , FARONA

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post

DRAWING COMPETITION AT ARMY GOODWILL SCHOOL , FARONA

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.