سماجی کارکن انجینئر دانش ریشی نے آج سکمز صورہ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوںنے ہسپتال میں اہم ادویات کی کمی کامشاہدہ کرتے ہوئے ایل جی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ ڈائریکٹر سکمز کو تمام اختیارات واپس تفویض کئے جائیں تاکہ وہ ہسپتال میں ادویات اور دیگر اہم چیزوں کو دستیاب رکھنے میں رول اداکرسکیں۔ اطلاعات کے مطابق صورہ ہسپتال میں ادویات کی شدید قلت پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے سماجی کارکن انجینئر دانش ریشی نے کہا ہے کہ وادی کے سب سے بڑے اس طبی ادارے سے لوگوں کی امیدیں وابستہ ہیں اور اگر یہاں آنے والے لوگوں کو مطلوبہ علاج و معالجہ اور ادویات نہیں ملے گیں تو وہاں کہاں اور کس در پر جائیں گے ۔ انہوں نے صورہ ہسپتال کا دورہ کرنے کے دوران مشاہدہ کیا کہ ہسپتال میں اہم اور ”لائف سیونگ“ جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت ہے کیوں کہ ڈائریکٹر سکمز کو ان اختیارات سے محروم رکھا گیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی ادویات کی سفارش کریں ۔ اس موقعے پر انہوںنے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں سنجیدگی کامظاہرہ کرکے ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر کو تمام اختیارات واپس تفویض کریں ۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more