Friday, May 9, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

ڈائریکٹر سکمز کو اختیار ات سے محروم رکھنے سے ہسپتال کا نظام متاثر ادویات کی قلت کا سامنا ، مریضوں کے علاج و معالجہ میں دشواریاں

Gadyal Desk by Gadyal Desk
18/07/2021
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

سرینگر/18جولائی/سی این آئی//ڈائریکٹر سکمز کو ادویات اور دیگر طبی سازوسامان کی خریداری کے اختیارات سے محروم رکھنے سے سکمز ہسپتال میں علاج و معالجہ کے کام کاج میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیںجبکہ ہسپتال میں ادویات کی قلت کا معاملہ بھی پیش آرہا ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سکمز ہسپتال کا نظم و نسق کافی حد تک متاثر ہوچکا ہے اس لئے ایل جی کو سابقہ حکمنامے پر نظر ثانی کرکے ڈائریکٹر سکمز کو ادویات اور دیگر متعلقہ اشیاءکی خریداری اور ہسپتال میں خالی پڑی اسامیوں کو پُر کرنے کے اختیارات دیئے جائیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر کی معیاد ملازمت میںاگرچہ توسیع کی گئی تاہم انہیں متعدد اختیارات سے محروم رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں سکمز کی کارکردگی کافی حد تک متاثر ہوچکی ہے ۔ ادویات اور دیگر متعلقہ اشیاءکی خریداری کے اختیارات نہ ہونے سے ہسپتال میں ادویات کی کافی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ یہاں تک کہ اب ہسپتال میں ڈرپ سیٹ بھی دستیاب نہیں ہے ، گلوکوز اور گاز بھی ختم ہونے کو ہے جبکہ آپریشن کےلئے درکار چیزیں اور سازوسامان کے ساتھ ساتھ ادویات نہ ہونے سے آپریشن منسوخ کئے جارہے ہیں ۔ اس صورتحال کو تشویشناک قراردیتے ہوئے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کو چاہئے کہ وہ اس ادارے کی طرف ذاتی توجہ دیں کیوں کہ ہسپتال کا نظام سیکٹریٹ سے نہیں چلایا جاسکتا ہے ۔ ہسپتال کا نظام متاثر ہونے کے نتیجے میں مریضوںکو طبی سہولیات نہیں مل پارہی ہے ۔ اگر آپریشن تھیٹر میں کسی مریض کا آپریشن کیا جارہا ہو تو اس کےلئے کوئی اہم چیز درکار ہو جو ہسپتال کی جانب سے خریدنی پڑے گی تو جب تک اس کےلئے سیکٹریٹ سے منظوری آئے گی تب تک میرض دم توڑ چُکا ہوگا اسلئے اس کےلئے ڈائریکٹر سکمز جنہوںنے پہلے بھی کئی برسوں تک ہسپتال کا نظام بہتر طریقے سے چلایا جس کے نتیجے میں سکمز ملک کے بہتر ہسپتالوں کی فہرست میں شمار کیا جاتا ہے موزون ہے ۔ عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ایل جی موصوف کو سابقہ آرڈر پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور کسی بھی طبی ادارے کے سربراہ کو جو اختیارات ہوتے ہیں وہ سب اختیارات موجودہ ڈائریکٹر کو تفویض کئے جائیں ۔ عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے جو کمیٹی بنائی گئی تھی اس کمیٹی نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ ہسپتال عمدہ طریقے سے چلایا جارہا ہے اور انہوں نے سکمز کے ڈائریکٹر کو بہتر ناظم قراردیا تھا اس لئے ایل جی کو اس طرف توجہ دینے چاہئے اور ڈائریکٹر موصوف کو تمام اختیارات واپس دینے چاہئے تاکہ ہسپتال کا کام کاج متاثر نہ ہونے پائے ۔ دریں اثناءنگوا سکمز کے صدر اشتیاق بیگ نے بھی لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ڈائریکٹر سکمز کے سابقہ ریکارڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو تمام تر اختیارات سے سرفراز کیا جائے تاکہ سکمز کا نظام بہتر طریقے سے چلے اور یہاںآنے والے مریضوں کے علاج و معالجہ میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ۔
سرینگر/18جولائی/سی این آئی

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

No congregational prayers to be allowed on Eid-ul-Adha: Div Com Kashmir

Next Post

Tourist family declines police request for postmortem after baby dies in Pahalgam

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post

Tourist family declines police request for postmortem after baby dies in Pahalgam

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.