اننت ناگ/17جولائی/جے کے این ایس/جاویدگل،
جموں کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے اننت ناگ کے سریگفوارہعلاقے میں ایک کنونشن منعقد ہوا جس میں پارٹی کے ضلع صدر اننت ناگ و کوکرناگ کانسچنسی کے سابقہ ممبر اسمبلی، عبدلرحیم راتھر نے مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کی جبکہ پارٹی کےضلع جرنل سیکٹری و انچارج بجبہارہ کانسچنی طاریق احمد ویری اور یوتھ پریزڈنٹ اننت ناگ انیس الاسلام بھی موجود تھے ۔ اپنی تقریر میں عبدلرحیم راتھر نے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی کا وجود روایتی سیاست کو ختم کرنے کے لئے عمل میں لایا گیا، اُن کا مزید کہنا ہے کہ جموں کشمیر کی تعمیروترقی ،یہاں کے نوجوانوں کے روزگار کا تحفظ اور اقتیصادی ترقی پارٹی کا بنیادی منشور ہے ،ورکروں سے پارٹی کو مظبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے عبدلرحیم راتھر نے کہا ہے کہ وہ زمینی سطح پر لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرئیں اور آنے والے الکشن میں پارٹی امیدوار طاریق احمد ویری کے حق میں ووٹ کا استعمال کر کے بجبہارہ کی تعمیر و ترقی کے لئے راہ ہموار کرئیں